اسلام آباد:

ریفنڈز سست ہونے کے باجود رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران ٹیکس شارٹ فال 730 ارب روپے رہا، صرف مارچ کے مہینے میں ٹیکس خسارے میں 100 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے پاکستان کی آئی ایم ایف سے کمٹمنٹ خطرے میں پڑ گئی ہے، جس میں پاکستان نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اصل ہدف کے مقابلے میں ٹیکس خسارہ 640 ارب روپے سے زیادہ نہیں ہوگا۔

ٹیکس حکام کے مطابق ایف بی آر نے مارچ کے آخری ورکنگ ڈے تک 8.

44 ہزار ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا ہے، یہ وصولی اگرچہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہے لیکن ہدف کو حاصل کرنے کیلیے کافی نہیں ہے، جولائی تا مارچ کا ہدف 9.17 ہزار ارب روپے مقرر کیا گیا تھا جبکہ جمع کیے گئے محصولات ہدف سے 730 ارب روپے کم ہیں۔

 اسی طرح مارچ کے مہینے میں ٹیکس وصولی کا ہدف 1.219 ہزار ارب روپے مقرر کیا گیا تھا لیکن سست ریفنڈز کے باجود 1.1 ہزار ارب روپے ہی جمع کیے جاسکے ہیں۔

 ایف بی آر نے ریفنڈز کی مد میں 34 ارب روپے جاری کیے ہیں جو کہ گزشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں52 فیصد کم ہے، نو ماہ کے دوران 384 ارب روپے کے رینفڈز دیے گئے ہیں جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں محض 6 ارب روپے زائد ہیں۔

جولائی تا مارچ کے دوران ایف بی آر سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور کسٹم ڈیوٹی کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا لیکن انکم ٹیکس ہدف سے زائد جمع کرلیا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مقابلے میں ہزار ارب روپے مارچ کے

پڑھیں:

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ہے ، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,058 روپے کمی کے بعد 335,219 روپے سے کم ہو کر 333,161 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 307,295 روپے سے کم ہو کر 305,408 روپے ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، ستلج میں بڑا ریلا لودھراں‘بہاولپورکے دیہات خطرے میں
  • روس میں خاتون نے 3 لاکھ 41 ہزار روپے کے بدلے اپنی ’روح بیچ‘ ڈالی
  • ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی
  • سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان
  • سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • پشاور، سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • مالی سال 2025 میں وفاقی خسارہ کم ہو کر 7.1 ٹریلین روپے رہا، وزارت خزانہ کا دعویٰ
  • سندھ امن مارچ نواب شاہ پہنچ گیا، راشد محمود سومرو کا حکومت، ڈاکوؤں اور کرپشن پر کڑی تنقید
  • ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے اموات 989 تک پہنچ گئیں