امریکا میں پیدل چلنا خطرناک: روزانہ 20 افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہونے لگے
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
لاہور:
وطن عزیز میں خوردہ فروش فٹ پاتھوں پر قبضہ جما لیں اور لوگ سڑکوں پر چلیں تو حادثات پیش آتے ہیں۔
امریکا میں ایسا نہیں ہے لیکن پھر بھی امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق پچھلے سال وہاں ’’آٹھ ہزار ‘‘پیدل چلتے انسان ٹریفک حادثات کا شکار ہو کر چل بسے ہیں اور یوں ہر روز پیدل چلتے تقریباً 20 لوگ موت کا نشانہ بنے ہیں۔
امریکی محکمے کی رو سے گاڑیوں کی بڑھتی تعداد اہم وجہ ہے، گویا امریکی سڑک کے آس پاس چلنا خطرناک وجان لیوا فعل بن چکا ہے، امریکی عوام کا مطالبہ ہے کہ پیدل چلنے والوں کو تحفظ دینے کے لیے سخت قوانین بنائے جائیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی؛ پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی
کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹنے اور نالہ اوور فلو ہونے کے باعث سڑک پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے لگی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سے ہی یونیورسٹی روڈ پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا تھا جس کے سبب اطراف کی گلیوں میں ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا گیا۔
اردو سائنس کالج کے سامنے پانی کی لائن متاثر ہوئی ہے جس کے باعث حسن اسکوائر سے نیپا جانے والی سڑک پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے
https://cdn.jwplayer.com/players/az6KrgWS-jBGrqoj9.html
پانی مسلسل جمع ہونے سے یونیورسٹی روڈ سے متصل نشیبی علاقوں میں بھی پانی داخل ہو رہا ہے جس سے علاقہ مکین سخت پریشانی کا شکار ہیں۔
یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن متاثر ہونے کے باوجود واٹر بورڈ کا عملہ تاحال غائب ہے جبکہ لائن متاثر ہونے سے گلشن اقبال سمیت اطراف کے علاقوں میں پانی کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔