اسلام آباد(اوصاف نیوز) رواں سال 2025 کا پہلا جزوی سورج گرہن آج ہوگا، سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 51 منٹ پر ہوگا۔دوپہر 3 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر پہنچے گا، سورج گرہن کا اختتام شام 5 بج کر 44 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا،یورپ، نارتھ ایشیا، نارتھ ،امریکا کے کچھ حصوں میں سورج گرہن دیکھا جا سکے گارواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبر کو ہوگا، دوسرا سورج گرہن بھی پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
آزاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں بارش ،برفباری،سردی ایک بار پھر لوٹ آئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

بلاول کا بیان دیکھا، بیان دینا ان کا حق ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار۔فوٹو: فائل

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بلاول بھٹو کا بیان دیکھا تھا بیان دینا ان کا حق ہے، بلاول نے جن باتوں کی نشاندہی کی وہ ہوا میں نہیں کی، ان پر بات ہوئی ہے۔ 

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ہم ایک پوائنٹ پر پہنچے ہیں اور اب ہم دوسرے اتحادیوں کو لائیں گے۔ 27ویں ترمیم آنے والی ہے، کوشش کریں گے کہ یہ آئین کے مطابق پیش کریں۔

انھوں نے کہا کہ وزیر قانون آئینی ترمیم کو سینیٹ میں لا کر کمیٹی کو بھیجیں، کمیٹی کو چیئرمین ہدایت دیں وہ قومی اسمبلی کی قانون و انصاف کی کمیٹی کو اجلاس میں مدعو کریں۔ 

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کہا گیا یہ آئینی ترمیم کہاں سے آ رہی ہے، یہ آئینی ترمیم حکومت کی ہے، یہ کہیں سے پیرا شوٹ نہیں ہو رہی۔

یہ بھی پڑھیے پیپلز پارٹی کے بغیر کوئی بھی ترمیم نہیں ہوسکتی، طلال چوہدری 27ویں آئینی ترمیم نومبر کے اختتام سے پہلے پاس ہو جائے گی: فیصل واؤڈا پی ٹی آئی کا 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف مزاحمت کا فیصلہ

انھوں نے کہا کہ ہم اس پر شراکت داروں اور وکلاء فورمز سے بھی بات کریں گے، آپ 27ویں ترمیم پر تقریر کریں گے رائے دیں گے، کمیٹی میں معاملہ جائے گا، اس کمیٹی میں قومی اسمبلی کی کمیٹی بھی آجائے گی۔

اسحاق ڈار نے کہا یہ نہیں ہو گا کہ جلد بازی میں ترمیم منظور کروالی جائے، یہ یقین دہانی کرواتا ہوں، ہم ابھی اپنے سب سے بڑے اتحادی کے ساتھ بیٹھے ہیں، دیگر اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم، اے این پی اور بی اے پی کو بھی اعتماد میں لینا ہے۔

انھوں نے کہا حتمی دستاویز آپ کے سامنے پیش کر دی جائے گی، حکومت سے کہتا ہوں کہ آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں لے آئیں۔

متعلقہ مضامین

  • پہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2وکٹوں سے شکست دے دی
  • بلاول کا بیان دیکھا، بیان دینا ان کا حق ہے، اسحاق ڈار
  • پہلا ون ڈے: جنوبی افریقا کا پاکستان کو 264 رنز کا ہدف
  • پہلا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
  • سال 2025 کا روشن ترین سپر مون کل رات آسمان پر نمودار ہوگا 
  • پنجاب سیاحت اور ورثہ اتھارٹی ایکٹ 2025 صوبائی اسمبلی سے منظور
  • پاکستان کا پہلا ہائپر ا سپیکٹرل سیٹلائٹ
  • گوادر کے قریب معدومیت کے خطرے سے دوچار عربی وہیل کا حیران کن نظارہ
  • مالدیپ نئی نسل کیلئے تمباکو نوشی پر مکمل پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
  • ایکسکلیوسیو انٹرویوز اکتوبر 2025