گورنر سندھ کا اتحادِ رمضان کے 27ویں افطار ڈنر سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اتحادِ رمضان کے 27ویں افطار ڈنر کے شرکاء کو گورنر ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے 27ویں رمضان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن قیامِ پاکستان کی یاد دلاتا ہے، جو ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، اور ہمیں اس پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے، اور گورنر ہاؤس کے دروازے بلا تفریق تمام شہریوں کے لیے کھلے ہیں۔ کامران خان ٹیسوری نے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے یومِ القدس کو فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کا دن قرار دیا۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم فلسطینیوں پر ظلم ناقابلِ برداشت ہے، اور ہم ہر فورم پر ان کے حق میں آواز بلند کریں گے۔(جاری ہے)
اس بابرکت موقع پر ہزاروں شہریوں نے شرکت کی، جن میں تھائی لینڈ کے قونصل جنرلSurashete Boontinand، ڈاکٹر جمیل راٹھور، اور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سید محمد عسکری کی قیادت میں وفد بھی شامل تھا۔ تقریب کا آغاز فلپائن کے حافظ محمد حنیف کی تلاوتِ قرآن سے ہوا، جبکہ ایرانی قاریانِ قرآن نے اسماء الحسنیٰ اور نعتِ رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ بعدازاں افطار قرعہ اندازی کی گئی، جس میں زوہیب احمد کو عمرے، محمد سلیم کو موٹر سائیکل، اور غلام محمد کو 120 گز کے پلاٹ کا انعام دیا گیا۔ اس کے علاوہ، گزشتہ قرعہ اندازی کے تحت غوثیہ شجاعت اور خدیجہ بی بی کو پلاٹ کی فائلز دی گئیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری
لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے مئی 2022 میں لانگ مارچ تھوڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، عمران اسماعیل کو تھانہ بارہ کہو میں توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔
عمران اسماعیل کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کل (24 جولائی)کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوگی، کیس سے سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور رہنما زرتاج گل و دیگر پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسلامتی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر یقینی بنائے، مسئلہ فلسطین کے حل میں کردار ادا کرے، اسحاق ڈار سلامتی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر یقینی بنائے، مسئلہ فلسطین کے حل میں کردار ادا کرے، اسحاق ڈار پیپلزپارٹی، اے این پی اور جے یو آئی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت سے انکار وزیراعظم کی سرکاری کمپنیوں اور اداروں کے بورڈ ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت نومئی کیس میں 10، 10سال کی سزا پانے والے پی ٹی آئی رہنماوں کا ردعمل سامنے آگیا پاکستان علما کونسل نے بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کے بیان کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیدیا چھبیس نومبر احتجاج کے مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر، ججز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم