یہ درست نہیں صدر زرداری نے کینالز منصوبے کی منظوری دی، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ یہ بات درست نہیں کہ صدر آصف علی زرداری نے کینالز منصوبے کی منظوری دی۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگوکے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ ایک میٹنگ ہوئی جس میں 10 چیزوں پر بات ہوئی، جن میں گرین انیشیٹیو سمیت کئی چیزیں زیر بحث آئیں، اس میٹنگ کے منٹس غلط ریکارڈ ہوئے، میٹنگ کی پریس ریلیز بھی غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایکنک سمیت تمام متعلقہ دفاتر میں کینالز منصوبے کی مخالفت کی، کینالز منصوبے پر پیپلز پارٹی کی رضا مندی نہ تھی، نہ ہے اور نہ رہے گی۔
سندھ کے سینئر وزیر نے مزید کہا کہ سندھ کو پانی کا حصہ پہلے ہی 50 فیصد کم مل رہاہے، سندھ میں پہلے ہی پانی کی قلت ہے، کینال منصوبے پر ہم کسی صورت راضی نہیں ہوں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سندھ کو 1991 معاہدے کے مطابق پانی نہیں مل رہا، وزیراعظم سے درخواست ہے وہ کینالز منصوبےکو ختم کرنےکا اعلان کریں۔
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ کینالز منصوبہ وفاقی حکومت نے شروع کیا، اس پر اسی سے بات کریں گے، کینالز منصوبے سےمتعلق ہر فورم پر بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ، سولر انرجی کو سندھ حکومت خود پروموٹ کررہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کینالز منصوبے شرجیل میمن نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
74 فیصد پاکستانی ملکی حالات سے پریشان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:پاکستان کا کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس پاک بھارت کشیدگی سے پہلے والی پوزیشن پرآگیا ہے پاکستان رینکنگ میں ترکیہ سے بہتر لیکن دیگرعلاقائی ملکوں سے پیچھے ہے۔ ایپ سوس نے کنزیومرکانفیڈنس انڈیکس سروے جاری کردیا ہے، سروے کے مطابق 30 فیصدپاکستانیوں نے پاکستان کے آگے بڑھنے کی سمت درست قرار دی ہے، ہر 4 میں سے ایک پاکستانی شہری کو یقین ہے ملک درست ٹریک پرہے، 74 فیصد کے خیال میں پاکستان کے حالات درست سمت میں نہیں۔
سروے رپورٹ کے مطابق 64 فیصد شہریوں نے مہنگائی کو سب سے زیادہ پریشان کن مسئلہ قرار دیا، بیروزگاری سے تنگ افراد کی شرح میں 7 فیصد اضافہ ہوا،غربت سے تنگ افراد کی شرح چھ فیصد بڑھ کر 33 فیصد رہی ،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے تنگ افراد کی شرح میں 6 فیصد کمی آئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اضافی ٹیکسزسے پریشان افرادکی شرح 8 فیصد کمی سے 7 فیصد رہی، 16 فیصد کے خیال میں معیشت مضبوط جبکہ 61 فیصد نے معیشت کوکمزور قراردیا صرف بارہ فیصد پاکستانی عام گھریلو یا ذاتی استعمال کی خریداری کو آسان سمجھتے ہیں جبکہ 88 فیصد شہریوں نے عام گھریلو اشیا کی خریداری کو مشکل قرار دیا ،ہر 10 میں سے دو پاکستانی ملازمت یا کاروبار محفوظ رہنے کے بارے میں پرامید ہیں، جاب سیکورٹی کااحساس 30 فیصد سے کم ہو کر 19 فیصد پر آگیا۔