اصغریہ آرگنائزیشن اور اے ایس او کے تحت سندھ بھر میں القدس ریلیاں و سیمینارز کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
القدس ریلیوں سے مرکزی، ڈویژنل و اضلاع کابینہ کے اراکین نے خطاب کیا۔ ریلیوں میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطین کی آزادی اور امریکا و اسرائیل کیخلاف بھرپُور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ نے رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دیکر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غاصب اسرائیل کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا، امام خمینیؒ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ آرگنائزیشن اور آرگنائزیشن خواتین کی جانب سے سندھ بھر کی شیعہ تنظیموں کیساتھ اور علماء کرام کی سرپرستی میں یوم القدس کے موقع پر کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، لاڑکانہ، سکھر، نوابشاہ سمیت صوبے بھر میں القدس ریلیاں نکالی گئیں۔ اس موقع پر مرکزی، ڈویژنل و اضلاع کابینہ کے اراکین نے خطاب کیا۔
القدس ریلیوں میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطین کی آزادی اور امریکا و اسرائیل کیخلاف بھرپُور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس، اصغریہ آرگنائزیشن اور اصغریہ خواتین کے زیر اہتمام کراچی، میرپورخاص، لاڑکانہ، سکھر ، نوابشاہ و دیگر شہروں میں القدس سیمینارز کا بھی انعقاد کیا گیا۔ سیمینارز سے تنظیمی دانشور حضرات، علماء کرام، تنظیمی ذمہ داران اور اہلسنت علماء نے بھی خطاب کیا۔ القدس سیمینار کا مقصد مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنا اور امریکا، اسرائیل و انکے اتحادیوں کے مظالم کو عوام الناس تک پہنچانا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی چیمبر کے غیر معمولی اجلاس عام کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-06-5
کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) کے صدر محمد جاوید بلوانی نے اعلان کیا ہے کہ کے سی سی آئی کی جنرل باڈی نے متفقہ طور پر چیمبر کے میمورنڈم اور آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن میں اہم ترامیم کو متعدد خصوصی قراردادوں کے ذریعے منظور کر لیا ہے جو ٹریڈ آرگنائزیشنز ایکٹ، قوانین اور کمپنیز ایکٹ 2017 کے مطابق ہیں۔انہوں نے مجید باوانی آڈیٹوریم میں منعقدہ غیر معمولی جنرل باڈی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن کراچی چیمبر کی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ ہم نے اپنی آئینی فریم ورک کو بدلتے ہوئے کاروباری تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ قانونی و ریگولیٹری تقاضوں کے مطابق ڈھال لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ترامیم کے سی سی آئی کے مقاصد کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ گورننس کو مزید مضبوط بنائیں گی اور کراچی چیمبر کو ٹریڈ آرگنائزیشنز ایکٹ 2022 اور 2025 کی ترامیم اور کمپنیز ایکٹ 2017 کے تقاضوں سے مکمل ہم آہنگ کریں گی۔یہ ترامیم ہمیں پاکستان بھر میں بالخصوص کراچی میں تجارت و صنعت کے فروغ کے لیے مزید مؤثر طریقے سے کام کرنے کے قابل بنائیں گی۔ انہوں نے ممبران کو بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشنز (ڈی جی ٹی او)کی ہدایات کے مطابق یہ ترامیم کرنا ضروری تھا جسے ٹریڈ آرگنائزیشنز ایکٹ و رولز 2013، کمپنیز ایکٹ 2017 اور بعد ازاں 2022 اور 2025 کی ترامیم نیز ایس آر او 525 کے تحت جاری کردہ قانونی ٹیمپلیٹ کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔