عید کے روز بھی اسرائیلی دہشت گردی جاری، خان یونس میں فضائی اور زمینی حملے
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
غزہ: اسرائیلی حملوں کے آغاز کو چھ ماہ گزرنے کے بعد تباہ حال غزہ میں آج مسلسل دوسری عید الفطر منائی جا رہی ہے، مگر فلسطینی عوام کے لیے یہ دن خوشیوں کے بجائے اداسی اور غم کا پیغام لے کر آیا ہے۔
عید کے موقع پر بھی اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں فضائی اور زمینی حملے کیے، جس سے مزید تباہی پھیل گئی۔
غزہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو عید کی خوشیاں نہیں دے سکتے، کیونکہ روزگار ختم ہو چکا ہے اور سرحدوں کی بندش نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ ایک شہری نے کہا: "ہم بھی انسان ہیں، کیا ہمارے بچوں کو خوش رہنے کا حق نہیں؟"
اب تک اسرائیلی بمباری میں 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ غزہ کا بیشتر حصہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے، اور لاکھوں شہری خیموں یا تباہ شدہ عمارتوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فلسطینی صدر محمود عباس کا پہلگام واقعہ کی مذمت ،بھارت سے اظہار یکجہتی اور حمایت کااعادہ
بیروت(نیوزڈیسک)فلسطینی صدرمحمود عباس نے پہلگام حملے کو گھناؤنا قرار دیتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےبھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو خط میں ہندوستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔
فلسطین کے صدر محمود عباس نے پہلگام میں حالیہ حملہ دہشت گردانہ حملے کے بعد شدید مذمت کی ہے اور ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے تھی۔ صدر عباس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا جہاں انہوں نے حملے کو”گھناؤنا عمل” قرار دیا اور معصوم جانوں کے المناک نقصان پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔
محمود عباس نے لکھا،کہ المناک واقعے پر بہت افسوس ہے ۔انہوں نے امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے ہندوستان کی کوششوںکیلئے فلسطین حکومت کی حمایت کا اعادہ کیا،
محمود عباس نے کہ کہ وادی کشمیر میں ہونیوالے گھناؤنے فعل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اور اس کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں ہندوستان کے لئے اپنی حمایت کرتے ہیں۔”صدر عباس نے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔
پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات