صدر اور وزیراعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات عید کہاں منائیں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات نماز عیدالفطر کہاں منائیں گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری عیدالفطر کی نماز نواب شاہ میں ادا کریں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف عیدالفطر کی نماز ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کریں گے، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف جاتی امراء میں نماز عید پڑھیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ گڑھی خدا بخش میں نماز عید پڑھیں گے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ملتان، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور جبکہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ آبائی شہر نواب شاہ میں نماز ادا کریں گے۔
سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جاتی امراء میں عید منائیں گی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سیہون، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نماز عید ڈی آئی خان کے آبائی علاقے میں پڑھیں گے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کوئٹہ میں عید نماز ادا کریں گے۔
اس کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی عیدالفطر کی نماز لاہور، وزیر دفاع خواجہ آصف سیالکوٹ، وزیرخارجہ اسحاق ڈار لاہور میں عید الفطر کی نماز پڑھیں گے، قائد جے یو آئی مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -ہفتہ 29 مارچ, 2025
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان بونیر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہری پور اور پرویز خٹک نوشہرہ میں عیدالفطر کی نماز عید ادا کریں گے، کنونیئر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کراچی، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چاغی میں عید کی نماز پڑھیں گے، جبکہ حمزہ شہاز شریف ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کریں گے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر گوجر خان میں عید کی نماز پڑھیں گے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کراچی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہاؤس پشاور اور گورنر بلوچستان جمال مندوخیل کوئٹہ میں عید کی نماز ادا کریں گے۔
مدینہ منورہ ؛ خاتون کےتھپڑ کے جواب میں پولیس اہلکار کا تشدد
سپیکر پنجاب اسمبلی احمد خان قصور میں عید منائیں گے، سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ سکھر میں نماز عید ادا کریں گے جبکہ سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی مانسہرہ جبکہ اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی ڈاکٹر عباد الرحمٰن شانگلہ میں عید منائیں گے۔
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان میرپور، وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق بھمبر، سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی لطیف اکبر اور اپوزیشن لیڈر آزاد جموں و کشمیر خواجہ فاروق مظفرآباد میں عید منائیں گے۔
لطیف کپاڈیہ کومداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن حیدرآباد، وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نوشہرو فیروز میں نمازعید ادا کریں گے، رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار پی آئی بی گراؤنڈ کراچی اور مصطفیٰ کمال کراچی میں عید کی نماز ادا کریں گے۔
مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا فیصل آباد میں نماز عید ادا کریں گے۔
سابق وزیر اعلیٰ اور بی این پی کے سربراہ اختر مینگل اپنے آبائی علاقے وڈھ میں عید منائیں گے، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اپنے آبائی علاقے مستونگ اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری اپنے آبائی علاقے خضدار میں عید منائیں گے۔
جناح ہسپتال کو ٹھیکے پر دینے کیلئے کمیٹی قائم
سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ سکھر میں نماز عید ادا کریں گے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: میں نماز عید ادا کریں گے میں عید منائیں گے عیدالفطر کی نماز نماز ادا کریں گے میں عید کی نماز آبائی علاقے پڑھیں گے
پڑھیں:
سپیکرقومی اسمبلی سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکرعبدالرحیم عبداللہ اور ان کے ہمراہ پارلیمانی وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ بدھ کو مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ پارلیمانی تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے رشتوں میں جڑے ہیں،خطے میں امن و ترقی کے فروغ کیلئے پارلیمانی سفارتکاری اہم ہے،مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، عالمی برادری مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے کردار ادا کرے، مسلم امہ کو فلسطین اور کشمیر کے عوام کے حق میں مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔(جاری ہے)
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستانی فورسز اور عوام دہشت گردی جیسے ناسور کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں،اسرائیل بھارتی گٹھ جوڑ خطے اور دنیا کے امن کے لئے بڑا خطرہ ہے، قطر پر اسرائیلی بمباری پر مسلم ممالک کی اجتماعی مذمت بروقت اقدام ہے،اسرائیل نے انسانیت کی تمام حدود پار کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی عوام کی نسل کشی کر رہا ہے، اسرائیل کی جانب سے خطے کے ممالک کی سرحدوں کی خلاف ورزی شرمناک فعل ہے، اسرائیلی ایجنڈا عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو ہر سطح پر پاکستان کی حمایت حاصل ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے بھارت کے خلاف پاکستان کی حالیہ فتح پر قوم اور افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کی کامیابی پوری قوم کے اتحاد اور افواج کی جرأت و قربانیوں کا ثمر ہے،بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان ہمیشہ سرخرو ہوا ہے،سارک کو مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان میں تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں، دوطرفہ رابطوں کے فروغ سے دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک-مالدیپ فرینڈ شپ گروپ دونوں ممالک میں پارلیمانی رابطوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہے۔ مالدیپ کے سپیکر نے کہا کہ پاکستان آمد پر شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔پاکستان اور مالدیپ کے تعلقات برادرانہ اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین و کشمیر پر دو ٹوک مؤقف قابلِ ستائش ہے، پارلیمانی سطح پر قریبی روابط عوامی سطح پر تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔