مولانا فضل الرحمان سمیت اہم شخصیات کو عید کی نماز گھروں پر پڑھنے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
مولانا فضل الرحمان سمیت اہم شخصیات کو عید کی نماز گھروں پر پڑھنے کا مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت اہم شخصیات کو عید کی نماز گھروں پر پڑھنے کا مشورہ دے دیا گیا، خیبر پختونخوا میں عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے باعث سیاس شخصیات کی عید کی روایتی تقریبات شدید متاثر ہوگئیں۔ دہشت گردی کے خدشات نے صوبے میں عید کی خوشیاں بھی مند پڑی گئی ہیں، اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے قائدین اور اہم رہنماوں کے ساتھ ساتھ مذہبی رہنماوں کو احتیاط کرنے کی ہدایات کی گئی ہے،
ان میں سے بیشتر رہنماں بشمول مولانا فضل الرحمان کو عید کی نماز بھی اپنی رہائش گاہ پر پڑھنے کی درخواست کی گئی ہے۔اس کے علاوہ دیگر سیاسی شخصیات کو عوامی سطح پر عید ملن تقریبات کو محدود، رہائش گاہوں اور حجروں پر بھی حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے تمام سیاسی شخصیات کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں، عید کے موقع پر عام شہریوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان کو عید کی نماز شخصیات کو پر پڑھنے
پڑھیں:
صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا
لندن (نیوز ڈیسک) صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔
ڈاکٹروں کے مشورہ پر سابق وزیراعظم کے لندن میں قیام میں توسیع کی گئی، ڈاکٹروں نے نواز شریف کو مزید ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دے د یا۔
صدر مسلم لیگ ن نے واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کرالی۔
Post Views: 1