مہوش حیات نےرمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے رمضان المبارک کی مقدس راتوں میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی دل چھو لینے والی ویڈیو شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنی بہن افشاں حیات کے ہمراہ کیے گئے اس روحانی سفر کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
یہ ممکنہ طور پر مہوش حیات کا اس سال کا دوسرا عمرہ ہے، کیونکہ گزشتہ ماہ 26 فروری کو بھی ان کی مکہ مکرمہ میں عبادت کرتی ہوئی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی۔ وائرل ہونے والی تازہ ویڈیو میں دونوں بہنوں کو عمرے کے آخری لمحات میں برکتیں سمیٹتے اور خوشیوں سے سرشار دیکھا جا سکتا ہے۔
مہوش حیات نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ’’الحمدللہ! اللہ کے بے شمار فضل و کرم کا شکر ہے کہ مجھے اپنی بہن افشاں حیات کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ یہ سفر ہماری اللہ سے قربت کو مزید گہرا کرنے والا ثابت ہوا، جو سکون، غور و فکر اور شکر گزاری سے بھرا ہوا تھا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی رحمت کے مزید قریب کر دے۔ آمین!‘‘
مہوش کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے ڈھیروں مبارکباد موصول ہو رہی ہیں۔ مداحوں نے ان کے اس روحانی سفر کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:مولانا فضل الرحمان کو عید نماز گھر میں پڑھنے کا مشورہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مہوش حیات
پڑھیں:
سرویکل ویکسین سے کسی بچی کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں: وزیر تعلیم
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سرویکل کینسر سے بچا ئوکی ویکسین 100 فیصد محفوظ اور مستند ہے،یہ ویکسین پولیو ویکسین کی طرح موثر اور آزمودہ ہے اور اس کے استعمال سے کسی بچی کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے والدین پر زور دیا کہ وہ ایچ پی وی ویکسین پر اعتماد کریں اور اپنی بچیوں کو لازمی طور پر یہ ویکسین لگوائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی فیملی کی بچیوں کو بھی یہ ویکسین لگوائی ہے۔رانا سکندر حیات نے واضح کیا کہ سرویکل کینسر ویکسین سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کے بارے میں منفی پروپیگنڈے سے بچا جائے کیونکہ سرویکل کینسر ایک بڑھتا ہوا سماجی چیلنج ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کینسر ایک لاعلاج مرض ہے اور اس کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے ابھی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔