وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خصوصی عید مبارک
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
پشاور:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے عید الفطر پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور قوم کو مبارک باد دی ہے۔
عید کی مناسبت سے جاری اپنے تہنیتی بیان میں علی امین گنڈا پور نے پوری قوم باالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام اور سمندر پار پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کا تہوار اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے جو رمضان کے پورے مہینے میں روزوں اور دیگر عبادات کے صلے میں عطا کیا گیا ہے جس کے لئے اللہ تعالی کی ذات کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔
عید الفطر کی مناسبت سے یہاں سے جاری اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ عید الفطر ملت اسلامیہ میں اجتماعیت اور یگانگت کی سوچ پیدا کرتی ہے اور آج بحیثیت قوم ہمیں اجتماعیت اور یگانگت کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید الفطر کا اصل فلسفہ یہ ہے کہ ہم اپنے آس پاس نادار لوگوں اور معاشرے کے محروم طبقوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں اور ایسا کرکے ہم نہ صرف عید کی خوشیوں کو دوبالا کرسکتے ہیں بلکہ اللہ تعالی کی رضابھی حاصل کرسکتے ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ معاشرے کے تمام مخیر حضرات اپنے آس پاس ناداروں اور ضرورت مندوں کا بھر پور خیا ل رکھیں اور انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کریں کیونکہ جس طرح روزہ ہمیں صبر وتحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے اسی طرح عید الفطر ہمیں دوسروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا درس دیتی ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عید الفطرکا ایک اہم پیغام باہمی محبت و اخوت اور اتحاد کا بھی ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہم وطن عزیز میں امن و سلامتی اور قومی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور سکیورٹی فورسزکے جوانوں کو عید الفطر کی خصوصی مبارکباد دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہ عید الفطر
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔