بلاول بھٹو کی اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
لاڑکانہ (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاڑکانہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس ہوا، بلاول بھٹو زرداری کو لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر شرجیل نور چنہ نے ضلع میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں کمشنر طاہر سانگی، میئر انور لہڑ کے علاوہ نثار کھوڑو، جمیل سومرو، سہیل سیال، نذیر بگھیو، عادل انڑ، خورشید جونیجو، اعجاز لغاری اور خیرمحمد شیخ شریک ہوئے۔ڈی سی لاڑکانہ نے بریفنگ میں بتایا کہ مختلف گاؤں سے لاڑکانہ شہر آنے والے راستوں پر 32 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر ہوئی ہے، مختلف نہروں پر 17 چھوٹے پْل تعمیر کئے گئے ہیں۔بلاول بھٹو کو بریفنگ دی گئی کہ این اے 194 کے 20 سکول سولرائزڈ کیے گئے ہیں، سیلاب میں تباہ ہونے والے صحت کے 12 مراکز کو ازسرنو تعمیر کر دیا گیا۔ڈی سی لاڑکانہ نے بتایا کہ انڈس ہائی وے کو جانے والے وگن روڈ کو دوطرفہ کیا گیا ہے، ایس ایس پی چوک سے چانڈکا پْل تک شہر کی مرکزی شاہراہ حیات محمد خان شیرپاؤ کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ڈی سی لاڑکانہ نے بریفنگ دی کہ شہر کے 27 مختلف مقامات پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری میں ترقیاتی
پڑھیں:
5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا‘ عظمیٰ بخاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا، علیمہ باجی نے بھی نام نہاد احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی ہے۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی بھتیجے پاکستان نہیں آ رہے، سابق بھاوج نے اپنے بچوں کو پاکستان جانے سے روک دیا ہے، جب مہاتما کے اپنے بچے ہی احتجاج میں شامل نہیں ہوں گے تو انقلاب کیسے آنا تھا انہوں نے کہا کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ شو ہوگیا، علیمہ باجی نے بھی 5 اگست کے نام نہاد احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی ہے، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بھی احتجاج کی حامی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں میں 354 ارب کی مالی بے ضابطگیاں چارج شیٹ ہے، خیبرپختونخوا کے عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ ہونے والے فنڈز کی بندربانٹ ہو رہی ہے، چور چور کا راگ الاپنے والے خود 12 سال سے کرپشن کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جو لوگ نااہل ہورہے وہ ناکام بغاوت کے مرتکب قرار پائے، 9 مئی کے واقعات پر ندامت اور شرمندگی کے بجائے ان کا دفاع کرنا بھی شرمناک ہے، شہدا کے مجسمے جلانے والے قوم کے لئے قابل نفرت بن چکے ہیں۔