دہشت گردوں کے حمایتیوں سے رعایت نہیں ہوگی: رانا ثنا
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے دو ٹوک کہا ہے کہ کوئی مطالبہ یا کوئی عذر دہشت گردی کا جواز فراہم نہیں کر سکتا، آئین اور قانون کو ماننے والوں کے مطالبات ماننے اور سننے کے لیے تیار ہیں، دہشت گردوں کے حق میں بات کرنے والے حمایتیوں سے رعایت نہیں ہوگی۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء نے کہا کہ آج کے دن ہماری عقیدت کے سب سے زیادہ مستحق دہشت گردی کے خلاف جانوں کی قربانی دینے والے شہداء ہیں، ان کی فیملیز بھی قوم کی محسن ہیں، شہداء کی فیملیز کے پیاروں کی قربانی کی وجہ سے آج قوم عید کی خوشیاں منا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کا اب دو ٹوک فیصلہ ہے دہشت گردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، بلوچستان کی ترقی سے متعلق ہر مطالبہ ماننے کیلئے تیار ہیں، ایسا مطالبہ نہ کریں جس سے دہشت گردوں کی حمایت کا تاثر قائم ہو۔
ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے کوئی مطالبات نہیں، دہشت گرد پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور خاتمے تک جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کا حق ہے مطالبہ پورا نہ ہونے پر احتجاج کریں، بے گناہوں کو شہید کرنا، ٹرین یرغمال بنانا یا بسوں سے اتار کر شہید کرنا برداشت نہیں، ماہ رنگ بلوچ اور پی ٹی ایم کے لوگوں کو دہشت گرد نہیں کہتے، انہیں چاہیے ٹرین یرغمال بنانے اور بے گناہ لوگوں کو شہید کرنے والوں کی مذمت کریں۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں کامیاب ہوگئی ہے، یہ صرف حکومت کا نہیں ہر معاشی اداروں کا بھی مؤقف ہے، اب ہر آنے والا دن عام آدمی کے لیے آسانی کا دن ہوگا، نا صرف مہنگائی رکی ہے بلکہ اس کی رفتار کم ہوئی ہے اور آگے بھی کم ہوگی۔
رانا ثناء کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت مریم نواز کی قیادت میں عام آدمی کی سہولت اور آسانی کے منصوبے لا رہی ہے، مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی قیادت میں ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے، نفرت اور گالم گلوچ کو سیاست بنانے والے اپنے انجام کو پہنچ گئے، 2018ء میں اس ملک پر جو پراجیکٹ نافذ کیا گیا اس سے ملک بحران کا شکار ہوا، اب اس بحران پر قابو پا لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا قومی سلامتی اجلاس کیلیے پی ٹی آئی کو دعوت دی تھی وہ نہیں آئے، اگر کوئی آل پارٹیز کانفرنس بلائے تو اس کو ویلکم کرتے ہیں، انہوں نے کہا حکومت کو نہیں بلائیں گے تو پھر کس طرح آل پارٹیز کانفرنس ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ پر حکومت نے کہا ہے صحافتی اداروں کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں، سوشل میڈیا پر جس طرح پروپیگنڈہ ہو رہا ہے فیملیز کو ٹارگٹ کیا جا رہا، سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا ناگزیر ہے، سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ کی طرح کا سخت قانون ہونا چاہیے، یہ قانون حق سچ کی آواز بلند کرنے والے صحافتی اداروں کے خلاف نہیں ہوگا، یہ قانون غلط استعمال نہ ہو اس کیلئے صحافتی تنطیموں کے نمائندوں کو دعوت دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فیصل آباد سے چنیوٹ تک سڑک کی تعمیر کا دیرینہ مطالبہ جلد پورا ہوگا، موٹروے تک ستیانہ روڈ کا منصوبہ بھی اسی مالی سال مکمل ہوگا، دونوں منصوبوں پر 10 ارب روپے لاگت آئے گی، آئی ٹی سٹی اور میٹرو کے منصوبے بھی مکمل ہوں گے۔
رانا ثنا نے مزید کہا میاں نواز شریف سیاسی نمائندوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، امید ہے اس سال بلدیاتی انتخابات ہو جائیں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دہشت گردوں کے انہوں نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
طعنہ دینے والے ہمارے ووٹوں سے ہی صدر بنے ،بلاول کی حکومت پر سخت تنقید سے متعلق رانا ثنا کا ردعمل
طعنہ دینے والے ہمارے ووٹوں سے ہی صدر بنے ،بلاول کی حکومت پر سخت تنقید سے متعلق رانا ثنا کا ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی حکمران جماعت مسلم لیگ(ن)پر سخت تنقید کے بعد وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا بیان سامنے آگیا۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا کہ بیان دینے کی ایک حد ہونی چاہیے، دوسروں کی عزت و احترام ہونا چاہیے، جنہیں طعنہ دے رہے ہیں، ان ہی کے ووٹوں سے صدر منتخب ہوئے ہیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، سندھ کا ایک بوند بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں، سندھ حکومت بات کرنے کو تیار ہے ، یہ بات وزیراعظم کے نوٹس میں لائی گئی ہے اور وزیراعظم اس معاملے پر مناسب فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول نے جلسہ عام سے جوبات کی وہ جوش خطابت میں کی، جوش خطابت میں بہت ساری باتیں ہوجاتی ہیں، بلاول نے جو کچھ کہا اس پر رد عمل دینے کی ضرورت نہیں لیکن بیانات ایک دائرے میں ہونے چاہئیں، دوسروں کی عزت و احترام ہونا چاہیے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے معاملات بہترکرے، جیل کے عملے سے تعاون کرے، جن لوگوں کا نام فہرست میں ہو وہی ملاقات کے لیے جائیں، دیگر رہنما اڈیالہ کیوں پہنچ جاتے ہیں؟۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنہروں کا معاملہ،خیبرپختونخوا حکومت چشمہ رائٹ کینال منصوبے کیلئے متحرک ہوگئی نہروں کا معاملہ،خیبرپختونخوا حکومت چشمہ رائٹ کینال منصوبے کیلئے متحرک ہوگئی لیگی وزرا بیان بازی کر رہے ہیں، نواز اور شہباز اپنے لوگوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن پی ٹی آئی گِدھوں کے قبضے میں ہے، اثاثے اور اکاونٹس منجمد کیے جائیں، اکبر ایس بابر آئی ایم ایف کا دباو، وفاق سے صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ انٹرا پارٹی انتخابات: بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں تھے، پی ٹی آئی سربراہ کیسے بنے؟ الیکشن کمیشن عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم