کراچی میں عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
گلشن اقبال ڈسکو بیکری کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک کم عمر لڑکا جاں بحق، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے آپس میں ماموں بھانجا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لانڈھی، گلشن اقبال، کارساز میں عید کے پہلے روز ہونے والے ٹریفک حادثات میں 3 شہری جاں بحق، جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی 89 موڑ کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ شاہ لطیف کے علاقے لانڈھی منزل پیٹرول پمپ پل کے قریب کوسٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ گلشن اقبال ڈسکو بیکری کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک کم عمر لڑکا جاں بحق، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے آپس میں ماموں بھانجا ہیں۔ جاں بحق نوجوان کا ماموں ماجد تشویشناک حالت میں اسپتال میں تاحال زیر علاج ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق نامعلوم تیز رفتار کار موٹر سائیکل سوار ماموں بھانجے کو ٹکر مار کر فرار ہوئی، تاہم واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب کارساز روڈ پر میری ٹائم میوزیم کے سامنے 2 تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ایس ایچ او بہادر آباد نوید سومرو کے مطابق واقعے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا، واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔ متاثرہ افراد کی جانب سے قانونی کارروائی کیلئے رابطہ نہیں کیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جاں بحق اور کے مطابق کے قریب
پڑھیں:
کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے بہادرآباد ، شاہ لطیف اور لانڈھی فیوچر کالونی میں فائرنگ کے واقات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بہادرآباد کے علاقے شرف آباد زبیدہ میڈیکل سینٹر کے قریب پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 37 سالہ بلال ولد رئیس اختر کے نام سے کی گئی ، بہادرآباد پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
شاہ لطیف کے علاقے خلدآباد میں اپنے ہی پستول سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ حسان خان کے نام سے کی گئی ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے
شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی فیوچر کالونی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 28 سالہ ماہیر خان ولد عفیل خان کے نام سے کی گئی ۔