میانمار زلزلہ، پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی کھیپ آج روانہ ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: میانمار میں شدید زلزلے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرپاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی کھیپ آج روانہ ہو گی۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کیلئے سامان کی بڑی کھیپ لے کر جہاز آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے میانمار کیلئے روانہ ہوگا۔

پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ میں 35 ٹن امدادی اشیاء شامل ہیں، امدادی سامان میں 565 خیمے، 210 ترپالیں، 2000 کمبل، 1 ٹن تیار کھانا، 0.

5 ٹن ادویات، 10 واٹر ماڈیولز شامل ہیں۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری امدادی سامان کی اپنی نگرانی میں میانمار روانگی یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر موجود ہوں گے۔

ینگون پہنچنے پر میانمار میں پاکستان کے سفیرسمیت اعلی سفارتی اہلکار سامان وصول کر کے میانمار کی وزارتِ سماجی بہبود و بحالی کے حوالے کریں گے۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی

پڑھیں:

حالیہ بارشوں کے متاثرین سمیت 1540 مستحق افراد میں ان کی دہلیز پر امدادی سامان تقسیم

تفصیلات کے مطابق چکوٹھی سیکٹر میں پاک فوج کی جانب سے فلاحی ادارے کے تعاون سے انسانی ہمدردی کے تحت سیکڑوں مستحق، ضروت مند خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج اور حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پی پی اے ایف کے تعاون سے لائن آف کنٹرول چکوٹھی، ہٹیاں بالا، چناری، بنی حافظ میں حالیہ بارشوں کے متاثرین، یتیم، بیوہ، معذوروں سمیت 1540 مستحق افراد میں ان کی دہلیز پر امدادی سامان تقسیم کیا گیا، متاثرین کا مسلح افواج پاکستان، حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور پی پی اے ایف کے تعاون کا شکریہ، زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق ملکی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پاک فوج خدمت خلق کے لیے بھی کوشاں، چکوٹھی سیکٹر میں پاک فوج کی جانب سے فلاحی ادارے کے تعاون سے انسانی ہمدردی کے تحت سیکڑوں مستحق، ضروت مند خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا، چکوٹھی کھلانہ ویلی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مستحقین میں پاک فوج نے گھریلو استعمال کی اشیاء سمیت اشیاء خوردونوش بھی تقسیم کیں، چکوٹھی سیکٹر میں امدادی سامان کی تقسیم کے موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی، پاک فوج، ضلعی انتظامیہ کے افیسران سمیت فلاحی ادارے کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مستحقین غریب افراد نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج نے چکوٹھی، کھلانہ ویلی کے عوام کا ساتھ دیا جس پر ہم تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاک فوج کی جانب سے دکھی انسانیت کی خدمت کو قابل ستائش کاوش قرار دیتے ہوئے چکوٹھی سیکٹر کے کمانڈنگ آفیسر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے مستحق افراد نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاک فوج آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رکھے گی، مستحقین، غریب افراد نے پاک فوج اور فلاحی اداروں کو ڈھیروں دعائیں دیں،

دریں اثناء حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پی پی اے ایف کے تعاون سے ضلع جہلم ویلی کے دیگر علاقوں چناری، بنی حافظ اور ہٹیاں بالا میں بھی سیکڑوں خاندانوں کو راشن اور ضروریات زندگی کی اشیاء مہیا کی گئیں، مستحق افراد نے حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور پی پی اے ایف کا بھی دلی شکریہ ادا کیا۔ مستحق افراد نے کہا کہ ہم ان تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی وجہ سے حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور پی پی اے ایف نے یونین کونسل سیناں دامن کو شامل کیا، یہ بھی ممکن ہے کہ کچھ مستحق افراد رہ گئے ہوں اس کے لئے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کی لسٹ مرتب کر کہ ذمہ داران تک پہنچائی جائے تاکہ مستقبل میں ان افراد کو شامل کیا جائے۔ حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی ٹیم نے بہترین انداز میں ڈیٹا بنایا اور مستحق افراد کو باعزت طریقے سے راشن اور ضروری اشیاء مہیا کیں، مستقبل میں ہم امید کرتے ہیں حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور پی پی اے ایف یونین کونسل سیناں دامن سمیت ضلع جہلم ویلی بھر کے لیے بہترین پراجیکٹس فراہم کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور، الخدمت کی جانب سے 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پنجاب روانہ
  • پشاور: الخدمت کی جانب سے 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پنجاب روانہ
  • شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض روانہ ہوگئے
  • حالیہ بارشوں کے متاثرین سمیت 1540 مستحق افراد میں ان کی دہلیز پر امدادی سامان تقسیم
  • مظفر گڑھ: سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے‘ متعدد کی حالت غیر 
  • اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت
  • پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں،جرمن سفارتخانے کا متاثرین کیلئے امداد کا اعلان
  • الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ
  • مظفرگڑھ: سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، سارا امدادی سامان لے گئے
  • پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے 22واں امدادی سامان روانہ