غزہ کی صورتحال کی ذمے دار حماس ہے، امریکا
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال کی ذمے دار حماس ہے۔
ٹیمی بروس نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ تمام فیصلے امریکی عوام کی امنگوں کے مطابق کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم محفوظ ہیں، احترام کے ساتھ اپنی اقدار کو نافذ کرتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے پاسداران انقلاب گارڈ کو بین الاقوامی دہشتگرد قرار دیا جاچکا ہے۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ ایران کو نیوکلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کا پھیلاؤ روکنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا آنے والے افراد کو امریکی قوانین کی پابندی کرنا ہوگی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
ترک وزیر خارجہ سے حماس کے سربراہ کی استنبول میں ملاقات
ملاقات کے دوران حماس کے سربراہ خلیل الحیہ اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے آئندہ وزرائے خارجہ کے اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال کیا، غزہ امن معاہدے کے ضامن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس پیر کو استنبول میں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے استنبول میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران حماس کے سربراہ خلیل الحیہ اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے آئندہ وزرائے خارجہ کے اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال کیا، غزہ امن معاہدے کے ضامن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس پیر کو استنبول میں ہوگا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دوسرے مرحلے کے دوران امداد کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا، اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ غزہ میں تاحال 11 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے والی رہتی ہیں۔