پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم، 8 لاکھ 85 ہزار سے زائد افغان باشندے وطن لوٹ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: افغان باشندوں کےلئے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، حکومت نے واضح کیا ہے کہ اب سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 85 ہزار 902 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے ملک چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی ہے جس کے بعد حکومت نے 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 85 ہزار902 ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ڈیڈلائن گزرنے کے بعد اب سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

رپورٹ کے مطابق ڈیڈ لائن ختم کے بعد ملک بھر میں اے سی سی ہولڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔

غیر قانونی افغان شہریوں کو اپنی جائیدادیں کرائے پر دینے والے شہریوں کو بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیر قانونی افغانوں کا سراغ لگانے کے لیے سرچ آپریشن کیے جائیں گے، اور ان کا بائیومیٹرک ریکارڈ سرکاری ریکارڈ میں رکھا جائے گا تاکہ مستقبل میں ان کے ملک میں داخلے کو روکا جا سکے۔

واضح رہے کہ پاکستان 15 لاکھ 20 ہزار رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کرتا ہے، ایک اندازے کے مطابق 8 لاکھ افغان شہریت کے حامل افراد کے ساتھ ساتھ دیگر افراد بھی سرکاری طور پر تسلیم کیے بغیر ملک میں رہ رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان چھوڑنے چھوڑنے کی ڈیڈ ڈیڈ لائن ختم لاکھ 85 ہزار

پڑھیں:

ملک کے بڑے دریاؤں میں پانی کی آمد میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے بڑے دریاؤں میں پانی کی آمد میں کمی ریکارڈ کی گئی،ترجمان واپڈا کےمطابق تربیلا منگلا اور چشمہ ریزروائر میں مجموعی طور پر چالیس لاکھ پانچ  ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔
 نجی ٹی وی نیوزسما  نےترجمان واپڈا کے  حوالے سے بتایا کہ دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ اٹھسٹھ ہزار سات سو کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے،گزشتہ روز کےمقابلےمیں آٹھ ہزارکیوسک کمی دیکھی گئی۔دریائے جہلم میں پانی کی آمد اکتالیس ہزار دو سو کیوسک رہی،جو دو ہزار ایک سو کیوسک کمی کے ساتھ ریکارڈ ہوئی۔چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ اٹھاسی ہزار آٹھ سو کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
دریائےچناب میں پانی کی آمد چھیالیس ہزار سات سو کیوسک ہےجو گزشتہ روز کےمقابلے سات سوکیوسک کم ہے۔دریائے کابل میں بھی پانی کی آمد اکتالیس ہزار دو سو کیوسک ریکارڈ کی گئی۔تربیلا میں پانی کی سطح چودہ سو تہتر فٹ اور ذخیرہ انیس لاکھ چون ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم میں سطح آب گیارہ سو چھپن فٹ اور ذخیرہ انیس لاکھ باون ہزار ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ بیراج میں پانی کی سطح چھ سو تینتالیس اعشاریہ ایک صفر فٹ ہےجبکہ ذخیرہ نواسی ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔تربیلا،منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ چالیس لاکھ پانچ ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ چکا ہے۔

پی ایس ایل 10کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کی 2700 سے زائد طلبہ کیلئے اسکالرشپ کی منظوری
  • قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے ڈکیتی، ملزمان 2 لاکھ سے زائد کی رقم لے اڑے
  • ملک میں 17ہزار سے زائد غیر قانونی این جی اوز ملکی حساس معاملات کیلئے خطرناک قرار
  • ملک میں 17 ہزار سے زائد غیر قانونی این جی اوز ملکی حساس معاملات کیلیے خطرناک قرار
  • محکمہ داخلہ پنجاب کی آڈٹ رپورٹ میں حیران کن انکشافات سامنے آ گئے 
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا
  • ہفتے کے پہلے ہی دن سونے کی قیمت میں بڑی کمی
  • ملک کے بڑے دریاؤں میں پانی کی آمد میں کمی ریکارڈ
  • ملک کے بڑے دریاؤں میں پانی کی آمد میں کمی ریکارڈ
  • پاکستان میں ایک لاکھ 10ہزار پناہ گزینوں کو بین الاقوامی تحفظ کی ضرورت، اقوام متحدہ کا انکشاف