Jang News:
2025-09-18@13:20:05 GMT
میرپور خاص: 2 موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
فائل فوٹو۔
میرپورخاص میں گاؤں شادی پلی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
میرپورخاص سے ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ صدیق کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا۔
جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔