مجھے پہلی دفعہ 10 روپے عیدی ملی تھی، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
پنجاب کے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے عید کے حوالے سے بتایا کہ وہ کس طرح اپنی عید مناتے تھے اور اب کیسے منا رہے ہیں۔
وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ عید کے دن سب سے پہلے وہ اپنی والدہ کو عید ملتے ہیں اس کے بعد وہ قبرستان اور پھر دوست احباب سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے یاد پڑتا جب مجھے تھوڑا بہت ہوش تھا مجھے اپنے والد سے 10 روپے عیدی ملی تھی، اس 10 روپے میں بھی اتنی خوشی تھی کہ میں آپ کو بتا نہیں سکتا۔ 10 روپے جو عیدی کے ملے تھے اس وہ سب کچھ آجاتا جس کی آپ خواہش کر رہے ہوتے تھے۔ اس وقت زیادہ خوشی کولڈ ڈرنک پینے کی ہوتی تھی۔ اب میں اپنے بچوں کو 10 ہزار روپے عیدی دیتا ہوں۔
عید پر اپنی ڈریسنگ خود کرتا ہوں پچھلے کئی سالوں سے کوئی سوٹ اپنی جیب سے نہیں خریداایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ مجھے ڈریسنگ کا شوق ہے، جوتے اچھے برانڈز کے پہنتا ہوں، پچھلے کئی برسوں سے میں نے اپنی جیب سے کوئی سوٹ نہیں لیا، مجھے میرے دوست گفٹ کر دیتے ہیں، اس طرح جوتے بھی مجھے گفٹ مل جاتے ہیں۔
رمضان میں جتنا ہو سکے صدقہ خیرات کرتا ہوںصوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کہا ہوا ہے کہ 11 مہینے جتنا مرضی کام کروائیں، ایک رمضان کے مہینے میں ہمیں جلدی چھٹی دے دیا کریں۔ رمضان المبارک میں آفس سے جلد گھر چلا جاتا ہوں، افطاری میں اپنے گھر میں کرتا ہوں۔ پورا سال صدقہ خیرات بانٹا جاتا ہے لیکن رمضان المبارک کے مہینے میں زیادہ صدقہ خیرات کیا جاتا ہے اس مہینے ہم نے 5 کروڑ روپے کا راشن غریب لوگوں میں تقسیم کیا ہے۔
کھانے میں چکن پسند ہےایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ عید والے دن گھر میں سوئیاں بنائی جاتی ہیں، جسے شوق سے کھایا جاتا ہے۔ باقی میں مٹن اتنا پسند نہیں کرتا جتنا میں چکن پسند کرتا ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خواجہ عمران نذیر رمضان صوبائی وزیر صحت عید مریم نواز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خواجہ عمران نذیر مریم نواز صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کرتا ہوں
پڑھیں:
راجہ بشارت کو پولیس نے تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا
فائل فوٹوراولپنڈی سے پولیس نے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو اپنی تحویل میں لے کر تھانا نیو ٹاؤن منتقل کردیا۔
راجہ بشارت الیکشن ٹریبونل میں این اے 55 کیس میں پیشی پر آئے تھے جہاں سے انہیں گاڑی سمیت تھانا نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پولیس سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کرنے پہنچ گئی تھی اور پولیس نے الیکشن کمیشن کے دفتر کا گھیراؤ کرلیا تھا۔