لنڈی کوتل: غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو تاحال ٹرانزٹ کیمپ نہ پہنچایا جاسکا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو رضاکارانہ واپسی کے لیے مہلت ختم ہونے کے باوجود لنڈیکوتل ٹرانزٹ کیمپ آج دوسرے روز بھی فعال نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق کیمپ سنسان پڑا ہے جبکہ غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کی جبری بے دخلی کا عمل بھی یکم اپریل سے شروع نہ کیا جاسکا۔ذرائع نے بتایا کہ 31 مارچ تک غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو رضاکارانہ واپسی کے لیے مہلت دی گئی تھی، جس کے بعد انہیں زبردستی ملک بدر کیا جانا تھا۔ملک بھر سے غیر قانونی تارکین وطن کو پشاور کے عارضی کیمپ میں منتقل کیا جانا تھا، جہاں سے انہیں لنڈیکوتل لے جایا جانا تھا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: غیر ملکیوں
پڑھیں:
پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر تاحال کھلا، بھارت سے شہریوں کی واپسی شروع
لاہور:
بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند کرنے کے بعد پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر تاحال کھلا ہے اور بھارت سے پاکستانی شہریوں کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے واہگہ سرحد اوپن ہے اور انڈیا میں موجود پاکستانی شہریوں کی آج سے واپسی کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے عام ویزا کے حامل پاکستانیوں کو یکم مئی تک بھارت چھوڑنے کی مہلت دی گئی ہے۔
اسی طرح سارک ویزا کے حامل پاکستانیوں کو 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی اور ان کی آج واپسی کا امکان ہے۔
تازہ صورت حال کے پیش نظر واہگہ بارڈر پر امیگریشن اور سکیورٹی حکام متحرک ہیں دوسری جانب پاکستان میں موجود بھارتی شہریوں کی واپسی کا بھی امکان ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے ویزا منسوخ کیے جانے کے بعد وہاں موجود پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ بھارت میں موجود پاکستانیوں نے اٹاری واہگہ سرحد پر پہنچنا شروع کر دیا ہے۔
Tagsپاکستان