سٹی 42 : پیپلز پارٹی کارکنان کا قافلہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے گڑھی خدا بخش روانہ ہوگیا ۔ 

پی پی نائب صدر لاہور نصیر احمد کی قیادت میں پیپلز پارٹی کارکنان لاہور سے روانہ ہوا، پی پی 145 ٹکٹ ہولڈر حاجی رانا افتخار علی قافلےکےہمراہ ہیں، جبکہ پی پی 165 سینئر نائب صدر غلام حسین کھوکھرقافلےکےساتھ موجود ہیں۔ اس کے علاوہ لیبر لیڈر حاجی اللہ رکھا بھٹی، مہر ظہیر حسین جتالہ بھی قافلےکےہمراہ ہیں ۔ 

 اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

کارکنان وفد گڑھی خدا بخش میں لاہور کا کیمپ لگائیں گے۔ 

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں ہوگی ۔ 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: گڑھی خدا بخش

پڑھیں:

حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی نے ہی ن لیگ پر پری پول دھاندلی کا الزام لگا دیا

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2025ء) حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی نے ہی ن لیگ پر پری پول دھاندلی کا الزام لگا دیا، سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں صوبائی حکومت کی مبینہ پری پول دھاندلی سے متعلق پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی حلقہ 52 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

پی پی کے سیکریٹری اطلاعات وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے الیکشن کمیشن کو لکھے خط میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی انتخابی دھاندلیوں کا فوری نوٹس لے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ الیکشن شیڈول کے بعد صوبائی حکومت کے ترقیاتی کاموں کا اعلان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

شہزاد سعید چیمہ نے یہ بھی کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پولنگ ڈے پر صاف شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن یقینی بنائے۔

پی پی 52سیالکوٹ میں یکم جون کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت پرالیکشن کمیشن نے سخت ہدایات جاری کر دیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی جانب سے پنجاب حکومت کو خط ارسال کیا گیا جس میں انتخابی حلقہ پی پی 52سیالکوٹ کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں کہ مذکورہ حلقے میں پنجاب حکومت کی جانب سے کسی بھی ترقیاتی سکیم کا اجرا نہیں کیا جائیگا۔

حلقہ پی پی 52میں ضمنی انتخاب کے انعقاد تک صوبائی حکومت کسی بھی ترقیاتی کام کا اعلان اور تشہیر نہیں کرے گی۔ اس ضمن میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی جانب سے صوبائی حکومت کو الیکشن کمیشن کی وا ضح اور سخت ہدایات بذریعہ خط جاری کر دی گئی ہیں۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور اس نوعیت کے تمام بینرز کو فوری اتار نے کے احکامات جاری کئے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور مانیٹرنگ ٹیموں نے حلقے سے ایسے تمام بینرز کو فوری طور پر ہٹا دیا۔علاوہ ازیں صوبائی الیکشن کمشنر نے متعلقہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور مانیٹرنگ ٹیموں کو ہدایات جاری کیں کے ضمنی انتخاب کے انعقاد کے ان آخری دنوں میں چوکس و چوکنا رہیں اور امیدواران کی انتخابی مہم کو مانیٹر کریں۔ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن یکم جون کو ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • پی پی 52، الیکشن کمشنر کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کے الزامات پر نوٹس
  • مسلم لیگ ن سرکاری مشینری کے بغیر کبھی الیکشن نہیں جیت سکتی: حسن مرتضیٰ
  • لینڈ ریفارمز ایکٹ نے ایک مذہبی جماعت کی سیاست کو دفن کر دیا، پیپلزپارٹی
  • روشن مستقبل کیلئے جمہوری قوتوں کو اتفاق رائے سے چلنا ہو گا: زرداری
  • لاہور، ایرانی قونصل جنرل سے پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ کی ملاقات
  • حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی نے ہی ن لیگ پر پری پول دھاندلی کا الزام لگا دیا
  • 10 مئی کے بعد اب بیرون ملک گرین پاسپورٹ کی تعریف کی جاتی ہے، شرجیل میمن
  • پیپلزپارٹی کارکنان پر شیلنگ، وزیراعلی خیبرپختونخوا کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع
  • ایٹمی پروگرام کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو اور ڈاکٹر عبدالقدیر کے سر ہے، احسن اقبال
  • حسین کوٹ؛ دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن، بلاول بھٹو کا پولیس اہلکاروں کو خراجِ تحسین