بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا بھی بھرپور جواب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ’ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر پر بھارتی فوج نے شرپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے خلاف پاک فوج نے بھی مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر پر پاکستانی علاقوں پر مارٹر گولے اور بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی تاہم پاکستانی فوج نے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر منگل کے روز پونچھ ضلع میں شمالی جموں و کشمیر کے علاقے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر پونچھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرگ کی اور سول آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بیان کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں بارودی سرنگ میں کا دھماکہ کیا، جس کے بعد پاکستانی فوج بھارتی فوج نے بھر پور جواب دیا۔
بیان کے مطابق بھارتی فوج نے پاکستانی علاقوں پر مارٹر گولے اور بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی تاہم پاکستانی فوج نے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مطابق بھارتی فوج نے بھرپور جواب سیکٹر میں کے مطابق کشمیر کے پاک فوج
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔