Jang News:
2025-04-25@02:23:20 GMT

وزیراعظم کل قوم کو خوشخبری سنائیں گے، خواجہ آصف

اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT

وزیراعظم کل قوم کو خوشخبری سنائیں گے، خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کل پاکستانی قوم سے خطاب کریں اور انشاءاللّٰہ قوم کو خوشخبری سنائیں گے۔

ایک بیان خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم کا خطاب 2022 سے اب تک کی محنت کا ثمر اور اللہ کا کرم ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور اتحادی حکومت قومی خدمت کو اولین فرض سمجھتی ہے۔ انشاءاللّٰہ تعمیر و ترقی اور معاشی بحالی کا سفر جاری رہے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پہلگام حملہ: بھارتی اقدامات کیخلاف آزاد کشمیر میں متعدد احتجاجی مظاہرے

  ---فائل فوٹو 

پہلگام میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد  آزاد کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

آزادی چوک میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے پہلے بھی کوشش کرتا رہا ہے۔

جماعتِ اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات نے میر پور میں ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ پہلگام کی کارروائی بھارت کا اپنا منصوبہ ہے، پاکستان امن کا خواہاں، بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے۔

پہلگام حملہ کیسے ہوا؟ بھارتی فوج پر سوالات اٹھنے لگے

سری نگر کے رہائشی مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے پر بھارتی فوج پر برس پڑے۔

لائن آف کنٹرول پر بھی پاک فوج کے حق میں اور بھارت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔

دوسری جانب وادیٔ لیپہ کے مین بازار لیپہ سے عدالت چوک تک شہریوں نے ریلی نکالی گئی۔

آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا میں بھی پاک فوج کی حمایت میں اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی، ہٹیاں بالا  کے ضلعی ہیڈکوارٹر، چناری اور چکوٹھی میں الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں۔

ریلی کے شرکاء کا خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت پاکستان کے شہروں پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • پہلگام حملہ: بھارتی اقدامات کیخلاف آزاد کشمیر میں متعدد احتجاجی مظاہرے
  • بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے: خواجہ سعد رفیق
  • ابھی نندن یاد ہوگا، بھارت نے ایڈوانچر کیا تو بھرپور جواب دینگے، خواجہ آصف
  • آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ تارکینِ وطن کے حق میں بول پڑے
  • قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب، بھارتی اقدامات کا خاطر خواہ جواب دیا جائے گا، خواجہ آصف
  • کلبھوشن جیسا ایک اور بندہ پاکستان نے ایران افغان سرحد پر پکڑا ہے،خواجہ آصف کا انکشاف
  • کراچی پورٹ ٹرسٹ میں لوٹ مار کا مقابلہ ایف بی آر بھی نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
  • کے پی ٹی میں ہو رہی لوٹ مار کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، خواجہ آصف
  • ٹی ایچ کیو ہسپتال :انسدادِ پولیو مہم کا آغاز،عمران نذیر نے بچوں کوپولیو قطرے پلائے