کشمور: کسٹم چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں کا حملہ، انسپکٹر سمیت تین افراد اغوا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
کشمور میں انڈس ہائی وے پر قائم کسٹم چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں نے حملہ کرکے کسٹم انسپکٹر سمیت تین افراد کو اغوا کر لیا۔
پولیس کے مطابق یاسین ماچھی گینگ کسٹم انسپکٹر راشد سومرو، اہلکار وزیر احمد اور باورچی رفیق چاچڑ کو اغوا کرکے لے گئے oiN.
ڈاکوؤں کی جاری کردہ ویڈیو میں مغوی اہلکار حکومت سے اپیل کررہا ہے کہ ڈاکوؤں کے گرفتار رشتہ دار رہا کئے جائیں، ورنہ انہیں قتل کردیا جائے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شمالی وزیرستان؛ ڈی پی او کے اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی
پشاور:شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کے اسکواڈ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حملہ بنوں میران شاہ روڈ پر بنوں ممش خیل کے علاقے میں کیا گیا۔
ڈی ایس پی قدرت اللہ کے مطابق حملے میں ڈی پی او وقار احمد محفوظ رہے، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جائے وقوعہ پر پولیس نفری روانہ کر دی گئی۔