پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی، محسن نقوی نئے صدر ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
ایشین کرکٹ کونسل پاکستان (اے سی سی ) کے حصے میں آگئی ہے جس کے صدر اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ اور وزیر داخلہ کے بھی فرائض سر انجام دینے والے میڈیا ٹائیکون محسن نقوی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین کرکٹ کونسل کی سربراہی پاکستان کو منتقل، محسن نقوی ایک اور اہم عہدہ سنبھالنے کے قریب
اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک ورچوئل (آن لائن) اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان کو کرکٹ کی ایشیائی کونسل کی صدارت ملنے کا فیصلہ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا جس کے بعد اگلی مدت کے لیے اے سی سی کی صدارت پاکستان کے پاس رہے گی۔
مزید پڑھیے: کرکٹ کے میدان سجانے والے گمنام ہیروز کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کا بڑا انعام
اے سی سی محسن نقوی کی صدارت کے حوالے سے جلد باضابطہ اعلان کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشین کرکٹ کونسل ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت اے سی سی پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشین کرکٹ کونسل ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت اے سی سی پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کی محسن نقوی کی صدارت اے سی سی
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔ محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔