ترجمان محکمہ سیاحت کے مطابق عیدالفطر پر خیبر پختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات پر بڑی تعداد میں سیاح اُمڈ آئے، پہلے روز 10 ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد ریکارڈ ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ کے پی میں دو روز کے دوران آئے سیاحوں کی تعداد 51 ہزار سے تجاوز کرگئی، سب سے زیادہ وادی ناران میں 28 ہزار سیاحوں نے رخ کیا۔ ترجمان محکمہ سیاحت کے مطابق عیدالفطر پر خیبر پختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات پر بڑی تعداد میں سیاح اُمڈ آئے، پہلے روز 10 ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد ریکارڈ ہوئی، سب سے زیادہ وادی ناران میں دس ہزار 995، گلیات میں آٹھ ہزار سیاح آئے، وادی کمراٹ میں 1100 سیاحوں نے رخ کیا۔ اسی طرح جائزہ لیں تو دو روز کے دوران خیبر پختون خوا میں آئے سیاحوں کی تعداد 51 ہزار سے تجاوز کرگئی، سب سے زیادہ وادی ناران میں 28 ہزار 112، گلیات میں 17ہزار سیاح آئے، وادی کمراٹ میں 31سو سیاحوں نے رخ کیا۔ ترجمان محمد سعد کے مطابق ٹورازم پولیس کے اہلکار مختلف سیاحتی مقامات پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے بحال ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سیاحوں کی

پڑھیں:

گریٹر ڈائیلاگ ضرورت، جب بھی آئین سے تجاوز ہوا مسائل بڑھے: حافظ نعیم

لاہور+سرگودھا (خصوصی نامہ نگار+نمائندہ خصوصی +نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے گریٹر ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے۔ آئینی حدود سے جب بھی تجاوز کیا گیا، ملک میں بے چینی بڑھی اور مسائل میں اضافہ ہوا۔ لاہور میں تحریک انصاف کے رہنماء میاں محمد اظہر کے انتقال پر تعزیت کے بعد لیاقت بلوچ کی موجودگی میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے ہمراہ ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اصولوں کو سامنے رکھنا ہوگا، آئین میں ہر پارٹی، جماعت اور ادارے کے لیے فریم ورک موجود ہے اور سب کو اسی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کو سوچنا چاہیے کہ ملک کو اسی طرح چلنے دینا چاہیے یا مسائل کے حل کے لیے مل بیٹھیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ میاں اظہر سیاسی تعلق میں وضع داری کے حامل شخصیت تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں اظہر ہمارے بزرگ تھے۔ جماعت کے وفد نے حماد اظہر سے تعزیت کی اور ان کے والد کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا اور مغفرت کے لیے دعا کی۔دریں اثنا جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے سرگودھا آمد پر مرکز جماعت اسلامی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مک مکا کی سیاست جاری ہے اور عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ ریزرو سیٹوں کو ناجائز طریقے سے ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے اپنے حق میں استعمال کیا جو کہ آئین اور جمہوریت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے احتجاج کی بجائے مک مکا کی راہ اختیار کی۔ جماعت اسلامی نے عوام کے درپش مسائل پر مبنی "چارٹر آف ایشوز" مرتب کرنے اور ایک بھرپور عوامی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو پورے ملک میں جاری تحریک کا حصہ ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی
  • ویتنام میں سیاحوں کی بس کے خوفناک حادثے میں بچوں سمیت 10 افراد ہلاک، 12 زخمی
  • خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اور سیاحوں سے متعلق ایڈوائزری جاری
  • فیری میڈوز روڈ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند، سیاح ریسکیو کیے جانے کے منتظر
  • ناسا کی افرادی قوت میں کمی کا فیصلہ، ملازمین کی تعداد 14 ہزار رہ جائے گی
  • جھیل سیف الملوک کے راستے میں پھنسے 500 سیاح بحفاظت ریسکیو کرلیے گئے
  • چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ؛ فیری میڈوز ٹریک بند، سیاح پھنس گئے
  • دوران پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے میں بچے کی پیدائش
  • گریٹر ڈائیلاگ ضرورت، جب بھی آئین سے تجاوز ہوا مسائل بڑھے: حافظ نعیم
  • بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اموات کی مجموعی تعداد 252 تک جاپہنچی ،121 بچے، 85 مرد اور46 خواتین شامل