شمالی وزیرستان: ٹاور گرنے سے بجلی کی سپلائی 9 ویں روز بھی منقطع
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
شمالی وزیرستان میں ٹاور گرنے سے نویں روز بھی ضلع بھر اور ٹانک کے کچھ علاقوں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہے۔
ٹاور گرنے سے جنوبی وزیرستان اپر کے بالائی علاقوں کانی گرم آرمی بریگیڈ، سام، لدھا اور مکین کی بجلی بھی منقطع ہے۔
بالائی علاقوں کو رزمک گرڈ اسٹیشن سے بجلی فراہم کی گئی۔
خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں بجلی سپلائی گزشتہ چھ روز سے معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ٹیسکو حکام کے مطابق 9 روز قبل بکا خیل کے پہاڑی علاقے میں تیز ہواؤں کے باعث 3 ٹاورز ٹوٹ گئے تھے۔
دشوار علاقے میں واقع ہونے کے باعث بجلی ٹاور کی مرمت میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شمالی وزیرستان
پڑھیں:
بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کی جانیوالی ہے؟اہم خبرآ گئی
نیپرا نے چار حکومتی پاور پلانٹس کی ٹیرف میں کمی کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، منظوری کی صورت میں بجلی ایک روپے 9 پیسے سستی ہوجائے گی۔چار حکومتی پاور پلانٹس کی ٹیرف میں کمی کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی گئی، نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق نیپرا کی منظوری کی صورت میں بجلی ایک روپے 9 پیسے سستی ہوگی، درخواست حویلی بہادر شاہ، بلوکی، نندی پور اور گدو 747 پاور پلانٹ نے دی تھی۔حکام کے مطابق گدو پاور پلانٹ کی انشورنس ابھی تک نہیں ہوئی، باقی کی ہوچکی ہے۔ نیپرا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاور پلانٹ 2014ء سے چل رہا ہے، ابھی تک انشورنس کا تعین ہورہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نظرثانی معاہدے سے حویلی بہادر شاہ سے 27، بلوکی سے 26 پیسے فی یونٹ سستی بجلی ملے گی، گدو پلانٹ سے 24 پیسے اور نندی پور سے 32 پیسے فی یونٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔حکام کے مطابق نظرثانی معاہدوں سے پاور پلانٹس کی باقی مدت تک 1500 ارب کی بچت ہوگی۔