وزیر توانائی کا 6 بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مرحلے 3 ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ چینی پاور پلانٹ مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کی بات چیت کر رہے ہیں ، چینی پاور پلانٹ کے قرضے کی ری پروفائلنگ پر بات چیت کر رہے ہیں۔ گردشی قرض میں 339 ارب روپے کی بہتری لائے ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کم کر کے 145ارب روپے کی بہتری لائے ہیں۔
افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 3 ڈسکوز کی نجکاری کر رہے ہیں ، ان 3 ڈسکوز میں آئیسکو ،گیپکو اور فیسکو شامل ہیں، دوسرے مرحلے میں لیسکو، سیپکو ، میپکو کی نجکاری کریں گے۔ بلوچستان میں 55 ارب روپے سے ٹیوب ویلز کوشمسی توانائی پر منتقل کر رہے ہیں، کیپٹو انڈسٹری کو بجلی فراہمی کے لیے سروس معاہدے کر رہے ہیں جبکہ گڈو اور نندی پور پاور پلانٹس کی نجکاری کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کر رہے ہیں کی نجکاری
پڑھیں:
بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سی پی پی اے نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی۔درخواست مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہہ ماہی کی مد میں دائر کی گئی، منظوری کی صورت میں صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا۔
سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 4 اگست کو سماعت کرے گا۔ ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے منظور ہوئیں تو ریلیف مزید بڑھ سکتا ہے۔ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ تک کا ریلیف ملے گا۔نیپرا درخواست پر سماعت کے بعد قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔
ندیم ملک نے شہبازشریف کی کابینہ کے وزراء پر چینی کی قلت پیدا کرنے کا الزام لگا دیا ، رانا ثناء اللہ کی تردید
مزید :