ذوالفقار جونیئر کی سیاست میں انٹری، آج پہلا جلسہ لاڑکانہ میں ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اہم بات یہ ہے کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کی جانب سے جونئیر ذوالفقار علی بھٹو کے جلسے کی حمایت کی گئی ہے، شہر کے مختلف مقامات پر کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست میں انٹری ہوگئی، ذوالفقار جونیئر کے پہلے باقاعدہ سیاسی جلسے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں، جلسہ آج جمعہ کی شام لاڑکانہ میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق جونئیر ذوالفقار علی بھٹو آج شام لاڑکانہ کے جناح باغ چوک پر منعقدہ جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے کیلئے ہزاروں کرسیاں لگا دی گئی ہیں، اسٹیج بھی تیار کر لیا گیا ہے، علاقے کو جونئیر ذوالفقار علی بھٹو کی تصاویر اور بینرز سے سجا دیا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کی جانب سے جونئیر ذوالفقار علی بھٹو کے جلسے کی حمایت کی گئی ہے، شہر کے مختلف مقامات پر کیمپس قائم کیے گئے ہیں، لاڑکانہ میں ایک جانب پیپلز پارٹی کا جلسہ ہے تو دوسری جانب سیاسی مخالفین بھی سرگرم ہیں۔ لاڑکانہ کا سیاسی پارہ ہائی ہے، سابق جی ڈی اے کے ایم پی اے معظم عباسی کی جونئیر ذوالفقار علی بھٹو کے جلسے میں شرکت متوقع ہے، جونئیر ذوالفقار علی بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کو کینالز کے معاملے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنائیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جونئیر ذوالفقار علی بھٹو ذوالفقار علی بھٹو کے جلسے کی
پڑھیں:
بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام
نئی دہلی میں بھارت اور امریکا کے درمیان ہونے والے اہم تجارتی مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔
مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت برینڈن لنچ جبکہ بھارتی وفد کی قیادت راجیش اگروال نے کی۔ دونوں فریقین نے مزید ملاقاتوں پر تو اتفاق کیا لیکن بڑے مسائل پر پیش رفت نہ ہوسکی۔
بھارتی وزیر تجارت سنیل برتھوال نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ امریکا کے ساتھ کئی سطحوں پر بات چیت جاری ہے تاہم روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں اور واشنگٹن اس پر مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے بھارت زرعی مصنوعات، دودھ اور گندم پر عائد بلند ٹیکسز کم کرے تاکہ تجارتی ڈیل آگے بڑھ سکے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ پہلے ہی بھارت پر روس سے تیل خریدنے پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر چکے ہیں۔