ٹرمپ نے ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیش کش کردی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش کردی۔
صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بہتر یہ ہوگا کہ ایران سے براہ راست بات چیت ہو کیونکہ یہ تیز تر عمل ہے اور آپ کو دوسرے فریق کو سمجھنے کا زیادہ بہتر موقع ملتا ہے بہ نسبت اس بات کے کہ آپ کسی مصالحت کار کے زریعے بات کریں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران مصالحت کاروں کو استعمال کرنا چاہتا تھا مگر شاید اب ایسا نہیں۔
انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ ایران براہ راست بات چیت پر آمادہ ہوجائے گا، اس سے پہلے ایران نے براہ راست بات چیت کا امکان مسترد کردیا تھا مگر ساتھ ہی بالواسطہ بات چیت پر آمادگی ظاہر کی تھی۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران اور امریکا کا ‘بلاواسطہ’ بات چیت پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔
ایرانی ایٹمی منصوبے پر بات چیت کے ادوار اومان میں منعقد ہوں گے، اگلے تین ہفتوں میں بات چیت شروع ہونے کا امکان ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں: ایران
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ نیوکلیئر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ ہم پر امن مقاصد کے حامل اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن ہم اپنے میزائل پروگرام کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ہم یورینیم افزودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران جوہری پروگرام پر منصفانہ معاہدے پر پہنچنا چاہتا ہے لیکن امریکا کی جانب سے پیش کی جانے والی شرائط ناقابل قبول ہیں۔