لاہور:

قومی فضائی کمپنی کی جانب سے قبل از حج آپریشن کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج 2025ء کے لیے اپنے قبل از حج آپریشن کا اعلان کر دیا ہے، جو 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا۔

اس دوران قومی ایئرلائن 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی۔

ذرائع کے مطابق رواں سال 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت جب کہ 36 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں سے سفر کریں گے۔ عازمین کی روانگی کے لیے بوئنگ 777 اور ائربس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے تاکہ سفر کو زیادہ آرام دہ اور منظم بنایا جا سکے۔

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 12 جون سے شروع ہوگا جو 10 جولائی تک جاری رہے گا، جس کے دوران واپس آنے والے عازمین حج کو وطن پہنچانے کے لیے فلائٹس کا مربوط نظام ترتیب دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام پروازیں وقت پر اور محفوظ طریقے سے مکمل کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور عازمین حج کو کسی بھی زحمت سے بچانے کے پیش نظر ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی آئی اے کے لیے

پڑھیں:

آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی فتح قوم کی اجتماعی کامیابی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

لاہور:

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی کامیابی قرار دیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی، شرکا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پوری قوم بلا کسی مذہبی امتیاز کے ہر مشکل اور ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ تاریخ، قومی نصب العین اور حب الوطنی کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاكستان ایک امن اور ترقی پسند ملک ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے، دشمن کو ہماری قومی یکجہتی اور اتحاد کی وجہ سے اپنے مذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ وطن عزیز کے روشن مستقبل کے لیے نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہے۔

طلباء و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • دوران پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے میں بچے کی پیدائش
  • ویسٹ انڈیز سیریز: قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
  • ویسٹ انڈیز سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
  • آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی فتح قوم کی اجتماعی کامیابی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی تیاریوں اور انتظامات سے متعلق اہم پیشرفت
  • آئی ایم ایف نے پاکستان سے ایک اوربڑا مطالبہ کردیا
  • پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی تیاریوں اور انتظامات سے متعلق اہم پیش رفت
  • اب لاہور سے اسلام آباد کی مسافت 100 کلومیٹر کم ہوگی، وفاقی وزیر کا اعلان
  • حج رجسٹریشن کی تعداد میں اضافہ، حج کوٹے میں بھی اضافے کے لیے رابطے کا فیصلہ
  • کراچی: بارہویں ہوم اکنامکس اور آرٹس ریگولر کے خصوصی امیدواروں کے نتائج کا اعلان