مسلم پرسنل لاء بورڈ نے وقف بل کے مسئلے کو صدر جمہوریہ کے سامنے اٹھانے کا عزم کیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا کہ وہ جلد ہی وقف ترمیمی بل کے خلاف ملک گیر تحریک اور قانونی کارروائی شروع کریںگے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ میں بل پیش کئے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ نے پوری سمجھ بوجھ، بھرپور تیاری اور لگن کے ساتھ اس بل کی مخالفت کی اور مسلمانوں کے موقف کو اور بھی واضح کر دیا۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا کہ اس مسئلے پر اپوزیشن کا اتحاد بہت خوش آئند قدم ہے۔ بورڈ اس بل کے خلاف کھڑے ہونے پر اپوزیشن جماعتوں کے تمام سربراہان اور اراکین پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہے اور کہا کہ بورڈ اس کی حساسیت کی سراہنا کرتا ہے۔ وہیں مسلم پرسنل لاء بورڈ نے این ڈی اے کی حلیف جماعتوں اور ان کے قائدین بالخصوص نتیش کمار، چندرا بابو نائیڈو، چراغ پاسوان اور جینت چودھری کا طرز عمل کی شدید مذمت کی۔
مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا کہ مسلمانوں نے ہمیشہ ان کی سیکولر امیج کی وجہ سے ان کی حمایت کی، تاہم انہوں نے مسلمانوں کو دھوکہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کبھی معاف نہیں کیا جائے گا، اس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جو مسلمان ان جماعتوں سے وابستہ ہیں انہیں اپنے موقف پر نظرثانی کرنی چاہیئے۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا کہ وہ جلد ہی وقف ترمیمی بل کے خلاف ملک گیر تحریک اور قانونی کارروائی شروع کریں گے۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے وقف بل کے مسئلے کو صدر جمہوریہ کے سامنے اٹھانے کا عزم کیا ہے اور کیا کہ ہم سپریم کورٹ میں بھی اسم مسئلے کو لے کر جائیں گے۔ واضح رہے کہ وقف ترمیمی بل کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کر لیا گیا۔ راجیہ سبھا میں 128 ارکان نے اس کی حمایت میں اور 95 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ وہیں لوک سبھا میں اس بل کے حق میں 288 اور مخالفت میں 232 ووٹ پڑے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
2 جماعتوں نے بذریعہ سوشل میڈیا نفرت انگیز بیانیہ بنایا: احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2 جماعتوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز بیانیہ بنایا۔
نارووال کے موضع لیسر میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ امن، تعلیم اور ترقی سے علاقے میں تبدیلی لائے ہیں، ہم نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مضبوط جمہوریت کے لیے مضبوط بلدیاتی ادارے ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 4 سال آپ اس ملک کے کرتا دھرتا رہے، بتائیں کیا کیا؟ صرف نوجوان نسل کو چور چور کہنا اور گالی دینا سکھایا۔
اس سے قبل آر ایل این جی کنکشنز کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا تھا کہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سیاسی طور پر دیوالیہ پن کا شکار ہے، وہاں کے سیاست دان پاکستان کا نام لے کر عوامی جذبات بھڑکاتے ہیں، پاکستان مخالف بیانیے سے ووٹ لینے کی کوشش بھارت کی سیاسی کمزوری ہے۔