ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ نے میری زندگی بدل دی: احد رضا میر
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے انکشاف کیا ہے کہ سابقہ اہلیہ، اداکارہ سجل علی کے ساتھ کیے گئے ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ نے میری زندگی بدل دی تھی۔
اداکار احد رضا میر نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر آن لائن انٹرویو دیا ہے۔
احد رضا میر نے آن لائن انٹرویو کے دوران اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق متعدد سوالات کے جواب دیے۔
اس موقع پر انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ڈرامہ سریل ’یقین کا سفر‘ میں کام کرنا میرے لیے بہترین تجربہ تھا۔
اداکار نے کہا کہ اس ڈرامے نے میری زندگی بدل دی تھی، یہ میرا پہلا شو تھا، اس ڈرامے کے بعد جو مجھے پیار ملا میں اس کے لیے تیار نہیں تھا، میں اپنی جانب سے جتنا بہتر کر سکتا تھا میں نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے میں میرے کردار ڈاکٹر اسفندیار کو ابھی بھی یاد کیا جاتا ہے اور میں اس کے لیے بہت خوش ہوں۔
یاد رہے کہ اداکار احد رضا میر سینئر اداکار آصف رضا میر کے بیٹے ہیں، ان کے دادا احمد رضا میر بھی پاکستانی فلم انڈسٹری کا حصہ تھے۔
احد رضا میر نے 2010ء میں ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے ڈرامہ سیریل ’سمی‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
پھر وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کی غرض سے کینیڈا شفٹ ہو گئے تھے اور 2017ء میں انہوں نے اداکارہ سجل علی کے ساتھ ڈرامہ سیریل’یقین کا سفر‘ میں کام کیا۔
اس ڈرامے میں وہ بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچ گئے تھے۔
’یقین کا سفر‘ میں سجل اور احد کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے خوب پزیرائی ملی تھی۔
خیال رہے کہ ڈراموں کی دنیا کے بعد اس جوڑی نے حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کو ہم سفر چنا مگر ان کی شادی زیادہ دیر نہ چل سکی۔
احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کی 2020ء میں دبئی میں شادی ہوئی تھی جو کہ بعد ازاں 2022ء میں پہلے علیحدگی اور بعد ازاں طلاق پر ختم ہو گئی تھی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈرامہ سیریل یقین کا سفر اداکار ا
پڑھیں:
پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے نئے باب کا آغاز،معاہدے پردستخط
ویب ڈیسک:پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوگیا،چینی شینڈونگ ژین شو کمپنی پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو سرمایہ اور بحری جہاز فراہم کرے گی۔
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) اور چینی کمپنی کے درمیان اسلام آباد میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ،یہ معاہدہ بحری صنعت کو جدید بنانے اور سمندری تجارت کو بڑھانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت بحری جہازوں کے انتظام ، مارکیٹنگ اور کریو منیجمنٹ میں اشتراک ہو سکے گا ۔
وفاقی وزیر جنید انور چودھری نے معاہدے کو مشترکہ ترقی کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے خطے میں تجارت ، رابطوں اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، شپنگ انڈسٹری ترقی کرے گی اور میری ٹائم سیکٹر میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول پیدا ہو گا،یہ معاہدہ مشترکہ ترقی کا آغاز ، شپنگ انڈسٹری کی ترقی میں پاکستان کے کردار کو مضبوط اور بحری شعبے میں مزید سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے گا۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
ایم او یو کے تحت چینی کمپنی نے بنیادی طور پر پی این ایس سی کو سرمایہ اور جہاز فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے،معاہدے میں زنکسو کی جانب سے پی این ایس سی کو مختلف ماڈلز کے تحت جہازوں کی کرایہ پر فراہمی بھی شامل ہے، اس کے علاوہ پی این ایس سی جہازوں کے لیے تجارتی، تکنیکی، اور انتظامی انتظامی خدمات فراہم کر سکتا ہے ۔