پنجاب میں 13 نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں 13 نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ان سہولت بازاروں کے زیر تکمیل پراجیکٹس کے لیے اگست کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے، اور ان میں نوشہر ورکاں، بورے والا، کبیروالا، سانگلہ، اور جلال پور شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ بہاولپور، اٹک اور مری میں اضافی سہولت بازار قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔
مریم نواز شریف نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ سہولت بازاروں کے لیے اراضی مختص کی جائے۔ ان بازاروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے جس سے بجلی کی لاگت میں 70 فیصد تک کمی آئے گی اور یہ کمی عوام تک کم نرخوں میں پہنچائی جائے گی۔
سہولت بازاروں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے 69 کروڑ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد کمزور اور متوسط طبقے کو اشیائے خوردونوش کم نرخ پر فراہم کرنا ہے، اور مریم نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ قائد محمد نواز شریف کے ویژن کے تحت مہنگائی کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نواز شریف کی منظوری
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کردیں
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں تمام ریسٹورنٹس اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے ریسٹورنٹس اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کے فیصلےکی منظوری دے دی۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ ٹیکس بڑھا کر عوام پر بلاوجہ بوجھ ڈالنےکی اجازت نہیں دی جائے گی، رجسٹریشن کرانے والےکو سزا مل جائے مگر ٹیکس چوری کرنے والے مزے کرتے رہیں، یہ نہیں ہوگا۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ عام آدمی پر مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے، 2 لاکھ روپے تنخواہ لینے والا ٹیکس دیتا ہے مگر کروڑوں آمدن والا ٹیکس نہیں دیتا۔
اس کے علاوہ انہوں نے پنجاب ریوینیو اتھارٹی، مائنز اینڈ منرل اور دیگر ڈپارٹمنٹس کو ریونیو کے نئے مواقع دریافت کرنے کا حکم بھی دیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نہیں، ٹیکس نیٹ بڑھائیں۔
Post Views: 4