ٹرمپ نے یمن پر فضائی حملے کی ویڈیو پوسٹ کردی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن میں حوثیوں پر حملے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر حملے کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ حوثی ایک حملے کے لیے ہدایات لینے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ اب حوثی کبھی بھی ہمارے بحری جہازوں کو نہیں ڈبو سکیں گے۔
حملے کی بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو میں متعدد لوگ سڑک پر جمع دکھائی دے رہے ہیں جس کے کچھ لمحوں بعد زوردار دھماکا اور دھواں اٹھتا دکھائی دیتا ہے۔ ویڈیو میں دھماکے سے متاثر بڑے حصے کو بھی دکھایا گیا ہے۔
رواں ہفتے حوثیوں کی جانب سے67 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یہ حملے امریکا کی جانب سے کیے گئے۔ حملے منصوریہ کے ضلع حدیدیہ، سعدہ اور حاجا شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حملے کی
پڑھیں:
کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کیلئے انوکھا کام، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ٹریفک پولیس اہلکار نے خود شہر میں نافذ ہونے والے ای چالان سے بچنے کے لیے اپنی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر موجود نمبرز ہی غائب کر دیے۔شہری نے ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیکیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔