محمد یونس کی مودی سے ملاقات، حسینہ واجد کی حوالگی کا مسئلہ پھر اٹھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
حسینہ واجد کو اشتعال انگیز بیانات دینے سے روکنے کے لیے اقدامات کا مطالبہ بھی کیا
بنگلہ دیش میں ہندوؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ڈھاکہ ہندوؤں کی حفاظت کرے، مودی
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ و نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس نے بینکاک میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، اور ڈھاکا کی جانب سے حسینہ واجد کی حوالگی کی درخواست پر تبادلہ خیال کیا۔ بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا کہ وزیر اعظم (مودی) نے زور دیا کہ ماحول کو خراب کرنے والی کسی بھی بیان بازی سے گریز کیا جانا چاہیے۔ مودی اور یونس کی ملاقات بینکاک میں بمسٹیک یا خلیج بنگال انیشی ایٹو فار ملٹی سیکٹرل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں تھائی لینڈ، میانمار، نیپال، سری لنکا اور بھوٹان بھی شامل ہیں۔ بھارت حسینہ واجد کی حکومت کا سب سے بڑا بینی فشری تھا اور حسینہ واجد کا تختہ الٹنے سے سرحد پار تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے، دونوں رہنماؤں کے درمیان 40 منٹ تک جاری رہنے والی بات چیت کو واضح، نتیجہ خیز اور تعمیری قرار دیا گیا ہے۔بنگلہ دیش عبوری سربراہ محمد یونس نے نریندر مودی کو بتایا کہ بنگلہ دیش دونوں ممالک کے فائدے کے لیے تعلقات کو صحیح راستے پر لانے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔بھارت نے بنگلہ دیش پر زور دیا ہے کہ وہ ہندوؤں کی حفاظت کرے۔بھارت الزام عائد کرتا رہا ہے کہ یونس کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہندوؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ڈھاکا کا کہنا ہے کہ تشدد کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور یہ فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں ہے۔دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ ثقافتی اور کاروباری تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان 4 ہزار کلومیٹر طویل سرحد ہے۔ہرش پنت نے کہا کہ امید ہے کہ اس ملاقات سے کچھ تعلقات کی بحالی کا عمل شروع ہوگا، میرے خیال میں اس وقت تعلقات کو مستحکم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وزیر کھیل سے ملاقات، کرکٹ و ایمپائرنگ تعاون پر اتفاق
وسیم احمد:وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے وزیر کھیل آصف محمود سے ملاقات کی،کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے ایمپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت دی،وویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت کی، سپورٹس کے فروغ کیلئے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا،نوجوانوں کی سکلز ڈویلپمنٹ ،روزگار سے متعلق اقدامات کی ضرورت پر زور دیا،اعلیٰ تعلیم،سکالرشپ پروگرامز ،تعلیمی میدان میں تجربات سے فائدہ اٹھانے پر گفتگو کی۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
ملاقات کے دوران سولر انرجی میں جدت ،باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی،محسن نقوی نے شناختی دستاویزات کو فول پروف بنانے ،محفوظ سکیورٹی نظام سے متعلق بتایا۔
بنگلہ دیشی وزیر آصف محمود نے نادرا کے نظام میں گہری دلچسپی کااظہار کیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے وفد کو نادرا کے دورے کی دعوت دی،بنگلہ دیش کا اعلیٰ سطح کا وفد جلد پاکستان آئے گا اور نادرا کا دورہ کرے گا۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
بنگلہ دیش کی وزارت سپورٹس و یوتھ کے سیکرٹری محبوب العالم ملاقات میں موجود تھے،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ رضاالمقصود ،پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور محمد واصف موجود تھے،کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن،مینجر نوید اکرم چیمہ ،اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
علیزے شاہ اور اداکارہ منسا ملک سوشل میڈیا پر آمنے سامنے