پی این ایس اصلت کی صومالیہ کے قریب کاونٹر پائریسی پٹرولنگ
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) پی این ایس اصلت نے پاک بحریہ کی زیرِ قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 (CTF-151) کی معاونت میں صومالیہ کے مشرقی ساحل کے قریب بحیرہ عرب میں کاونٹر پائریسی پیٹرولنگ انجام دی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی قیادت میں CTF-151، خلیج عدن، سوکوٹرا گیپ اور صومالیہ کے مشرقی ساحل کے اطراف قزاقی کے خطرات کے پیش نظر، علاقے میں مؤثر بحری موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ان کوششوں کا مقصد بحری قزاقی، مسلح ڈکیتی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ہے تاکہ اہم تجارتی بحری راستوں کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔ پی این ایس اصلت کی اس تعیناتی سے نہ صرف بحری قزاقی اور مسلح ڈکیتی کے خلاف پاک بحریہ کے عزم کا اظہار ہوتا ہے بلکہ یہ عالمی مشترکہ مفادات کے تحفظ اور خطے میں بحری تجارت کے آزادانہ تسلسل کو یقینی بنانے کی پاکستان نیوی کی کاوشوں کا بھی عملی مظہر ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاک بحریہ
پڑھیں:
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی،100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس سے زائد کی کمی،ڈالر بھی مہنگا
کاروباری ہفتے کے تیسرے دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا، جہاں 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کمی کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ سرمایہ کاروں میں بے یقینی اور مالیاتی مارکیٹوں میں دباؤ کے باعث ابتدائی اوقات میں فروخت کا رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی۔ دوسری جانب، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈالر 280.80 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ اور اسٹاک مارکیٹ میں مندی، بین الاقوامی مالیاتی صورتحال اور ملکی معاشی غیر یقینی کی عکاسی کر رہی ہے۔