نفرت،گالی نہیں‘ ترقی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں: دانیال چودھری
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپور ٹرسے) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان پروگرام سے قومی معیشت کو ترقی دیں گے۔ نفرت،گالی گلوچ اور جلائو گھیرائو کی سیاست پر نہیں بلکہ ترقی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ خیبر پی کے حکومت کی کرپشن کی نئی نئی داستانیں سامنے آ رہی ہیں، باچا خان یونیورسٹی میں بوگس بورڈ بنایا گیا، سینکڑوں غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں۔ خیبر پی کے میں بلین سونامی ٹری کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، ہماری حکومت ای گورننس اور ڈیجیٹلائزیشن، عوام کو ریلیف دینے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ تمام سرکاری ٹھیکے ای پورٹل پر منتقل کر دیئے گئے، کسانوں کو سستے ٹریکٹر اور نوجوانوں کو لیپ ٹاپ فراہم کئے، دوسری جانب ایک صوبائی حکومت اپنے نوجوان طبقہ کو جلائو گھیرائو سکھا رہی ہے۔ حکومت نے دن رات محنت کر کے بجلی کی قیمت میں ریلیف دیا ہے، معاشی استحکام سے غیر ملکی سرمایہ کاری، کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ ان خیالات کا انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دن رات کوشاں ہیں۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک پیج پر ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر جو ختم ہو رہے تھے وہ بہتر ہو رہے ہیں جبکہ دوسری جانب معصوم شہریوں اور تارکین وطن کو سول نافرمانی پر اکسایا جاتا رہا۔ بجلی کی قیمت میں جو ریلیف دیا گیا ہے وہ معاشی استحکام کی علامت ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مودی سرکار نے مذموم سیاسی ایجنڈے کیلیے اپنی فوج کو پروپیگنڈے کا ہتھیار بنا دیا
مودی سرکار کی سفاکی نے اپنے مذموم سیاسی ایجنڈے کے لیے فوج کو سیاسی پروپیگنڈے کا ہتھیار بنا دیا جبکہ ملکی سالمیت کے نام پر نفرت، تشدد اور ریاستی جبر کو جواز فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
کشمیر کے بعد اب دیگر ریاستیں بھی آبادیاتی تبدیلی کی زد میں آگئیں جس سے مودی سرکار کا فاشسٹ ایجنڈا بے نقاب ہوگیا۔ مذموم سیاسی مقاصد کے لیے نفرت، تشدد، انتہا پسندی اور زہر آلود بیانیہ مودی کی نفرت انگیز تقریر کا ایجنڈا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ آج ہماری فوج آپریشن سندور کرتی ہے اور پاکستان کے کونے کونے میں دہشت گردوں کے لیڈروں کو تباہ کرتی ہے۔
نریندر مودی نے کہا کہ کانگریس ہندوستانی فوج کے بجائے پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑی ہو جاتی ہے، پاکستان کا جھوٹ کانگریس کا ایجنڈا بن جاتا ہے، اسی لیے آپ کو ہمیشہ کانگریس سے ہوشیار رہنا ہوگا۔
مودی آپریشن سندور کی ناکامی پر کانگریس کے کڑے سوالات اور حقائق کو تسلیم کرنے کے بجائے جھوٹ پھیلا رہا ہے۔
نریندر مودی نے اپنے جھوٹے بیانیہ میں مزید کہا کہ سرحدی علاقوں میں ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی سازشیں چل رہی ہیں اور یہ قومی سلامتی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے، اسی لیے اب ملک میں ڈیمو گرافی کا مشن شروع کیا جا رہا ہے۔
جھوٹے دعوے، اقلیتوں کے خلاف نفرت و انتہا پسندی مودی کی دوغلی سیاست کا وتیرہ بن چکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے بعد دیگر ریاستوں میں بھی آبادیاتی تسلط مودی کا نیا مذموم منصوبہ ہے۔
ڈیموگرافی مشن کے ذریعے بھارت میں اقلیتوں کی شناخت مٹانے کی گھناؤنی کوشش ہے۔