کراچی: پاکستانی اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

انسٹاگرام پر دی گئی وضاحت میں انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ان کی شادی نہیں ہوئی، اور جب کبھی ایسا ہوگا تو وہ خود اپنے مداحوں کو آگاہ کریں گی۔

اداکارہ نے لکھا: “جب وقت آئے گا، میں خود اپنے فینز اور انڈسٹری کو اطلاع دوں گی۔ یہ تمام خبریں جھوٹی ہیں، ہر چیز پر یقین نہ کریں جو آپ آن لائن دیکھتے ہیں۔” انمول نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فی الحال شادی کی کوئی بات نہیں ہے۔

یہ افواہیں اس وقت پھیلیں جب عید اسپیشل مارننگ شو میں میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں شادی شدہ شخصیات کو مبارکباد دیتے ہوئے انمول کا نام لیا، جس پر گلوکار فلک شبیر نے بھی مبارکباد دی۔ اس بات نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا، اور مداح سمجھنے لگے کہ شاید انمول نے خفیہ نکاح کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ انمول بلوچ کی شادی 2025 میں ایک کروڑ پتی بزنس مین عمیر بیگ سے ہونے والی ہے تاہم یہ تمام خبریں کسی بھی مستند ذریعہ سے تصدیق شدہ نہیں تھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ایک انٹرویو میں انمول بلوچ نے خواتین کی مالی خودمختاری پر زور دیتے ہوئے کہا تھا: “چاہے آپ کے والدین کون ہوں یا آپ کس سے شادی کریں، ایک عورت کو مالی طور پر خودمختار ہونا چاہیے۔”

انہوں نے مزید کہا: “اگر آپ صرف شوہر کی کمائی پر انحصار کریں گی تو آپ کسی بھی ظلم کو سہنے پر مجبور ہو جائیں گی۔”

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انمول بلوچ

پڑھیں:

ایف بی آر افسر کی وائرل بدتمیزی کی ویڈیو پر فیصل واوڈا کا رد عمل سامنے آگیا

کراچی:

ایف بی آر افسر کی کالے شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ لگی گاڑی چلانے اور میڈیا سے بدتمیزی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، سینیٹر فیصل واوڈا نے ویڈیو ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے افسر کو فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے کالے شیشے والی ایک گاڑی کو روکا جس پر نمبر پلیٹ بھی نہیں تھی بعدازاں گاڑی سے ایف بی آر کا ایک افسر نکل آیا جس نے غیرقانونی اقدامات کے باوجود بازپرس پر میڈیا کو دیکھ کر ان سے بدتمیزی کی، کیمرا چھیننے کی کوشش کی، بدتمیزی کی جو میڈیا ورکرز نے ریکارڈ کرلی۔

ویڈیو سامنے آنے پر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں حیران ہوں کہ ابھی تک وزیراعظم پاکستان اور خصوصی طور پر وزیر خزانہ اور چئیرمین ایف بی آر جن سے میرا ملک کی بہتری کیلئے بہت اچھا تعلق ہے انہوں نے اس ایف بی آر کے افسر کو نوکری سے نکالا کیوں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ واضح کردوں کہ اس افسر کو صرف معطل نہیں بلکہ نوکری سے برخاست کرنا ہوگا جو عوام کا نوکر ہوتے ہوئے عوام سے جانوروں کی طرح سلوک کررہا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ میں ملک سے باہر ہوں، وطن واپسی تک اگر اس افسر کو نوکری سے برخاست کرنے کی کارروائی شروع نہیں کی گئی تو سینیٹ کی فنانس کمیٹی میں جس کا میں خود ممبر ہوں، میں اسے سینیٹ میں بلا کر جو کروں گا پھر کوئی گلہ نہ کرے۔

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر افسر کی وائرل بدتمیزی کی ویڈیو پر فیصل واوڈا کا رد عمل سامنے آگیا
  • بھارتی کرکٹر یش دیال کا نابالغ لڑکی سے زیادتی کا معاملہ بھی سامنے آگیا
  • بھارتی فضائیہ کے سابق آفیسر نے ایئر ڈیفنس کی حقیقت کا پردہ چاک کردیا
  • گل شیر کے کردار میں خاص اداکاری نہیں کی، حقیقت میں خوف زدہ تھا، کرنل (ر) قاسم شاہ
  • علیزے شاہ اور منسا ملک کی لڑائی میں اصل متاثرہ کون ہے؟ سمیع خان نے حقیقت بتا دی
  • عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ کی نیلامی کیلئے 10 کروڑ کی پیشکش، خاتون کارکن کا بیچنے سے انکار
  • شاہ رُخ کو گوری یا بالی ووڈ کیرئیر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو کیا کریں گے؟
  • پاکستان معاملے پر نریندر مودی حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے، راہل گاندھی
  • نومئی کیس میں 10، 10سال کی سزا پانے والے پی ٹی آئی رہنماوں کا ردعمل سامنے آگیا
  • 9 مئی کیس میں 10، 10 سال کی سزا پانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا