کراچی:

زلزلہ متاثرین کے لیے پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی دوسری کھیپ میانمار کے شہر ینگون میں باضابطہ طور پر مقامی حکام کے حوالے کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 35 ٹن ہنگامی امدادی سامان پر مشتمل یہ دوسری کھیپ ینگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میانمار کے حکام کے سپرد کی گئی جس کے بعد حالیہ زلزلے کے بعد بھیجی گئی مجموعی امداد 70 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

یہ امداد وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر روانہ کی گئی، جس کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے موثر رابطہ کاری اور تیز تر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔

تقریب میں میانمار میں پاکستان کے سفیر عمران حیدر اور پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ امدادی سامان ینگون ریجن کے وزیر اعلیٰ اور وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ کے حوالے کیا گیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق حکومت پاکستان اور این ڈی ایم اے میانمار کے زلزلہ متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں 2.6 شدت کا زلزلہ

کراچی کے علاقے قائد آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ رات ایک بج کر 44 منٹ پر آیا اور اس کی شدت 2.6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر اور اس کا مرکز ملیر کے جنوب میں تھا۔

زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا احمد آباد طیارہ حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متاثرین سے تعزیت
  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری اننگز میں آسٹریلیا کے 8 وکٹوں پر 144 رنز
  • ’پاکستان میں شاہانہ پروٹوکول، لندن میں بیگ خود اٹھانا پڑ رہا ہے‘، بلاول بھٹو کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے
  • کراچی میں 2.6 شدت کا زلزلہ
  • شاہ سلمان مرکز کی جانب سے شام کے شہر حلب میں امداد تقسیم
  • بھارت، منی پور میں جاری نسلی فسادات
  • بھارت: منی پور میں جاری نسلی فسادات اور کشیدگی عروج پر
  • چین: تاریخی عمارت کو 432 روبوٹس نے دوسری جگہ منتقل کردیا
  • اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں میانمار نے پاکستان کو شکست دیدی
  • ایشین کپ کوالیفائرز: میانمار نے پاکستان کو 1-0 گول سے شکست دے دی