حج پروازیں 28 مئی سے شروع ہوں گی، 90 ہزار حاجی سرکاری طور پر جائیں گے، وزیر مذہبی امور WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ حج پروازیں 28 مئی سے شروع ہوں گی، 90 ہزار حاجی سرکاری طور پر جائیں گے، ان کے انتظامات آخری مراحل میں ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم کی واضح ہدایات ہیں۔

لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹریننگ کا پہلا سیشن مکمل ہو گیا ہے، دوسرے مرحلے کا تربیتی کیمپ 8 اپریل سے شروع ہوگا، حجاج وہاں تیاری کے ساتھ جائیں، ٹریننگ پر زیادہ کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حج، عمرے کا تعلق عقیدے کے ساتھ تعلق ہے، جو بھی اس حوالے سے کام کیا جاتا ہے وہ عقیدہ ہے، اس حوالے سے شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، ان کی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں، حجاج کو ویکسینیشن سمیت دیگر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بزرگ حضرات کے حوالے سے خاص خیال رکھا جائے، پنجاب یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں تربیت دی جائے گی، ملک بھر میں جب پروازیں شروع ہوں گی، افسروں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پروازیں 28 مئی سے شروع ہوگی، 90 ہزار حاجی سرکاری طور پر جائیں گے، ان کے انتظامات آخری مراحل میں ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم کی واضح ہدایات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی افسر ذمہ داری سے کام کرتا ہے تو یہ ہمارا عقیدہ بھی ہے، یہی وجہ ہے جب میں پہلے 2013 سے 2018 تک وزیر رہا، ہماری کوشش تھی کہ عام فرد حج کرسکے، اب انٹرنیشنل سطح پر حج 10 لاکھ 50 ہزار تک چلا گیا ہے، شاٹ ٹرم، 21 سے 22 روز کےلئے ہوتا ہے وہ 11 لاکھ 50 ہزار روپے میں ہو گا، جو پیسے بچ جاتے ہیں وہ حاجی کو واپس کردیے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حاجیوں کا حق ہے ان کو واپس دینا، باقی 2 مہینے باقی رہ گئے ہیں، حاجیوں کے لئے اچھے انتظامات ہوں گے، وہاں سعودی حکومت بہتر سے بہتر انتظامات کرتے ہیں۔

سردار یوسف نے کہا کہ وزیر حج کے بتایا کہ حجاج کی سہولت کےلئے میڈیکل مشن، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات بہتر کیے ہیں، یہ انتظامات سعودی حکومت خود کرتی ہے، مجھے یہ آج تک اطلاع نہیں ہے کہ کسی حاجی نے بھیک مانگی ہو۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ہزار حاجی سرکاری طور پر جائیں گے پروازیں 28 مئی سے شروع شروع ہوں گی

پڑھیں:

مریم نواز الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کیلئے آج وزیر آباد جائیں گی 

وزیرآباد (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آج الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کے سلسلہ میں وزیرآباد جائیں گی، وہ اوجلہ پل کے قریب مقامی مارکی میں مسلم لیگی عمائدین و کارکنان سے خطاب کریں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز الیکٹرک بسوں کے افتتاح کے لیے تقریب کے بعد مقامی مسلم لیگی قیادت سے ملاقات کریں گی۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ، ضمنی الیکشن کے لیے این اے 66 کے امیدوار بلال فاروق تارڑ، سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ، صوبائی وزراء مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، و دیگر بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • اگر آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے یہ آپ کی غلط فہمی ہے.عمران خان کا آرمی چیف کے نام پیغام
  • وزارتِ مذہبی امور نے عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں
  • حکومت کی اوگرا اور کمپنیوں کو گیس کنکشنز کی پروسیسنگ فوری شروع کرنے کی ہدایت
  • وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، کن اہم امور پر گفتگو ہوگی؟
  • مریم نواز الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کیلئے آج وزیر آباد جائیں گی 
  • عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کیلئے اہم اقدام 
  • عمرہ زائرین جعل سازوں سے ہوشیار؛ رجسٹرڈ کمپنیوں کی فہرست جاری
  • عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کے لیے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری
  • عمرہ زائرین ہوشیار! مصدقہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی