چین نے ڈیاؤ یوئی جزیرے کے  پانیوں میں غیر قانونی داخل ہونے والی جاپانی کشتی کو نکال دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چائنہ کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو ڈے جون نے بیان دیا کہ 5 سے 6 اپریل تک، جاپانی ماہی گیر کشتی “تسورو مارو” نے غیر قانونی طور پرچین کے ڈیاؤ یو ئی جزیزے کے علاقائی پانیوں میں داخل ہوئی۔

چائنہ کوسٹ گارڈ کے جہازوں نے قانون کے مطابق ضروری کنٹرول اقدامات اپنائے اور انہیں انتباہ  کر کے نکال دیا۔جزیرہ  ڈیاؤ یوئی   اور اس کے متعلقہ جزائر چین کا حصہ ہیں۔ چین  جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر اس علاقے میں تمام غیر قانونی سرگرمیاں بند کرے۔

چائنہ کوسٹ گارڈ مسلسل دیاؤیوئی جزیرے کے  پانیوں میں اپنی حاکمیت اور سمندری حقوق کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پانیوں میں

پڑھیں:

ویسٹ انڈیز میں دنیا کا سب سے چھوٹا انوکھا سانپ 20 برس بعد دوبارہ دریافت

لاہور:

ویسٹ انڈیز کے جزیرے باربدوس میں دنیا کا سب سے چھوٹا انوکھا سانپ 20 برس بعد دوبارہ دریافت کر لیا گیا۔

ماہرین کو یقین تھا کہ مذکورہ سانپ کی نسل انھیں مل جائے گی جس میں وہ کامیاب رہے کچھ عرصہ قبل سانپ ایک چٹان کے نیچے سے ملا تو سبھی حیران رہ گئے۔

 یہ ’’باربدوس سانپ‘‘قدرت الٰہی کا حیرت انگیز نمونہ  ہے جو محض 10 سینٹی میٹر قد رکھتا ہے، دیکھنے میں اسپیگٹی کا نوڈل لگتاہے یہ ہتھیلی میں باآسانی سما جاتا ہے اور یہ ایک غیر زہریلا سانپ ہے جو انسان کو کچھ نہیں کہتا،اس کو 20 سال بعد دیکھا گیاہے۔

اب ماہرین سمجھتے ہیں کہ جزیرے کی چٹانوں تلے مزید یہ انوکھے سانپ موجود ہیں ۔یہ سانپ بہت کم ملتا ہے  دیگر اقسام کے برعکس اس کی مادہ سال میں صرف ایک انڈا دیتی ہے۔ نیز انسان نے باربدوس میں 99 فیصد جنگلات کا صفایا کر ڈالا ہے جس کی وجہ سے سانپ اپنے مسکن سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شبیر شاہ کی غیر قانونی نظربندی، سیاسی انتقام اور ناانصافی کا ایک واضح کیس ہے، محمود ساغر
  • اسرائیل کا غزہ امداد لے جانے والی کشتی حنظلہ پر حملہ، 21 سماجی کارکن، عملہ اغوا
  • صیہونی فوج نے غزہ تک امداد لے جانے والی کشتی پر قبضہ کرلیا
  • زمین پر ملنے والی مریخ کی سب سے بڑی چٹان اربوں روپے میں نیلام
  • اٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی ‘حنظلہ’ غزہ سے 150 کلومیٹر کی دوری پر پہنچ گئی
  • اسحاق ڈار نے عافیہ صدیقی کو ہونے والی سزا بالکل درست قرار دے دی
  • چین کا  تائیوان  انتظامیہ کے حکام کے دورہ جاپان پر شدید احتجاج
  • راولپنڈی میں غیر ت کے نام پر قتل ہونے والی سدرہ کے کیس میں تہلکہ خیز انکشافات 
  • ویسٹ انڈیز میں دنیا کا سب سے چھوٹا انوکھا سانپ 20 برس بعد دوبارہ دریافت
  • لیبیا کشتی حادثہ، جاں بحق مزید 2 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں