“چھینگ مینگ” کی تعطیلات کے آخری دن کو چین میں اضافی 1،214 ٹرینوں کا بندوبست
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
بیجنگ :چین میں “چھینگ مینگ” کی تعطیلات کا آخری دن ہے۔”چھینگ مینگ” ہر سال چینی لوگوں کے لئے سوگ منانے اور مرحومین کی قبروں کی صفائی کا وقت ہوتاہے۔
چائنا نیشنل ریلوے گروپ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک بھر میں ریلوے نیٹ ورک پر 20 ملین مسافر ٹرپس کی توقع ہے ، اورمزید 1 ہزار 214 مسافر ٹرینوں کو شامل کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔
بیجنگ وقت کے مطابق صبح 9 بجے تک ، قومی ریلوے نیٹ ورک پر “چھینگ مینگ” تعطیلات کے لئے کل 74.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چھینگ مینگ
پڑھیں:
پشاور، جعلی ویزے پر جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی اور دو مسافروں کی نشاندہی پر 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عادل رضا اور مشرف محمود نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ376 کے ذریعے البانیہ جا رہے تھے، مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے البانیہ کے ورک ویزے جعلی نکلے، مسافروں کی نشاندہی پر ائرپورٹ سے 3 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن میں غلام دستگیر، محمد ریاض اور توقیر احمد شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔