چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی تاشقند میں روسی ہم منصب سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
چیئرمین سینیٹ سید یوسف راض گیلانی(فائل فوٹو)۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی تاشقند میں روسی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور روس کے درمیان دفاع، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ میں رابطے مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک میں پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کی بحالی پر اتفاق کیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ نے روس کے ساتھ کثیرالجہتی تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان روس کی علاقائی امن کی کاوشوں کو سراہتا ہے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے افغانستان میں امن کےلیے جامع سیاسی حل کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ پاکستان اور روس کے آئی ٹی، زراعت اور دواسازی میں تعاون کے فروغ کےلیے اقدامات ناگزیر ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ سید یوسف یوسف رضا گیلانی
پڑھیں:
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن سینیٹرز کا شور شرابہ، ہنگامہ آرائی
پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن کے بعد حکمران اتحادی پیپلز پارٹی نے بھی احتجاج کیا۔
اجلاس میں اپوزیشن سینیٹرز نے شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کی اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی تقریر کے دوران خوب نعرے بازی کی۔
اپوزیشن سینیٹرز نے کورم کی نشاندہی کی، جس پر چیئرمین سینیٹ نے ارکان کی گنتی شروع کروادی۔
دوسری طرف پی پی سینیٹرز احتجاج کےلیے نشستوں سے اٹھ کر چیئرمین ڈائس کے سامنے آگئے، انہوں نے احتجاج کے دوران پانی چوری نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قائد حزب اختلاف شیری رحمان سے بات کر کے معاملے کو بحث کےلیے ایوان میں لے آئیں۔
دوران خطاب اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے، کثیر جماعتی مشاورت بھی زیر غور ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر بیٹھ کر بات ہوگی، کوئی چیز بلڈوز نہیں ہوگی، کابینہ کے ارکان ایوان میں سوالوں کے جواب دیں گے۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹرز احتجاج کے بعد ایوان سے واک آؤٹ کرگئے، جس کے بعد ن لیگی سینیٹر بھی ایوان سے چلے گئے۔