جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(آئی پی ایس ) امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو نے جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹرمپ انتظامیہ کسی غیرملکی شہری کو بے دخل کرنا چاہتی ہو تو متعلقہ ملک اپنے ان شہریوں کی بروقت وطن واپسی ممکن بنائے۔
مارکو روبیو نے کہاکہ جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت اس اصول کا احترام کرنے میں ناکام رہی ہے اس لیے محکمہ خارجہ جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے منسوخ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا جنوبی سوڈان کے باشندوں کی امریکا آمد روکنے کے لیے اب نئے ویزے بھی جاری نہیں کیے جائیں گے۔مارکو روبیو نے کہاکہ جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت امریکا سے مفاد بٹورنا بندکرے، جنوبی سوڈان نے مکمل تعاون کیا تونئی پالیسی کاجائزہ لیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات، رابطے بحال رکھنے پر اتفاق
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان سے امریکی نائب سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زیکری وی ہارکن رائڈر نے گوہر علی خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جیکب ہال اور رؤف حسن بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی، سکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران دونوں جانب سے باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات خوشگوار اور کھلے ماحول میں ہوئی۔