سستی بجلی سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی، بلال اظہر کیانی
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ سستی بجلی سے ملک میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔
دینہ میں خطاب کے دوران بلال اظہر کیانی نے کہا کہ 200 یونٹ تک بجلی کے بل میں 1200 اور 400 یونٹ تک 2900 روپے کی کمی نظر آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سستی بجلی سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی، حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کےلیے آئی پی پیز سے کامیاب مذاکرات کیے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا عمل شروع
شاہد سپرا: وفاق نے صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا عمل شروع کر دیا، فیول پرائس ،کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹس کی مد میں صارفین کو ریلیف دیا گیا۔
ٹیرف سبسڈی کی مد میں بھی صارفین کو بلوں میں ریلیف دیا گیا، تمام ایڈجسٹمنٹس ،سبسڈی کے باوجود بلوں میں ریلیف کی شرح انتہائی کم ہے۔
کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1روپے90پیسے یونٹ کےحساب سےریلیف دیاگیا، فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 46پیسے فی یونٹ ریلیف دیا گیا۔
فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے
اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 90پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا، تمام ایڈجسٹمنٹس پر جنرل سیلز ٹیکس لگا کر مجموعی طور پر ریلیف بنایا گیا۔