بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق ہے وہ یہاں آئیں، سیاست کریں، طارق فضل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق ہے کہ وہ یہاں آئیں لوگوں سے ملیں، سیاست کریں، اگر حکومت کی جانب سے انہیں کوئی تعاون چاہیے ہو تو وہ بھی کریں گے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکا سے آئے وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی گئی یا صرف ایک شخص کی؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تفصیل سے واقف نہیں ہوں لیکن بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کھلی ہیں۔
سید قمر رضا نے کہا کہ پنجاب کے بعد دیگر صوبوں میں بھی ایسی عدالتوں کا قیام جلد متوقع ہے۔
طارق فضل نے کہا کہ پاکستان کے شہری کسی بھی ملک میں ہوں یہ ان کا اپنا وطن ہے، پی ٹی آئی کے بعض لوگ ریاست، ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں، مجھ سمیت ہر پاکستانی اس کی مذمت کرتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی پروپیگنڈا کرتی ہے کہ لوگوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جاتا، پی ٹی آئی کے اپنے اندورنی اختلافات ہیں ایک گروہ دوسرے کا راستہ روکتا ہے۔
طارق فضل نے یہ بھی کہا کہ ہر ملک کے اپنے اندرونی معاملات ہوتے ہیں، کوئی دوسرا ملک کسی ملک پر دباؤ ڈالتا ہے نہ ڈال سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
لاہور(نیوز ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق عثمان طارق کا ایکشن آئی سی سی سے منظور شدہ لیب سے کرایا جائیگا، عثمان طارق کا بولنگ ایکشن آئندہ چند روز میں لمز بائیو مکینک لیب سے کرائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مینجمنٹ بولنگ ایکشن کلیئر ہونے تک عثمان طارق کو اسکواڈ میں برقرار رکھنا چاہتی ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مینجمنٹ اسپنر کے کرکٹ کیرئیر کو رسک میں نہیں ڈالنا چاہتی۔
ذرائع کے مطابق عثمان طارق فی الوقت نیٹس میں کوچنگ اسٹاف کے ساتھ اپنے بولنگ ایکشن پر کام کررہے ہیں، آف اسپنر کا بولنگ ایکشن 14 اپریل کو لاہور قلندرز کیخلاف میچ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا تھا۔
آن فیلڈ امپائر احسن رضا اور کرس براؤن نے عثمان طارق کا ایکشن رپورٹ کیا، قوانین کے مطابق عثمان طارق کو ٹورنامنٹ میں مزید بولنگ کی اجازت ہے۔
دوبارہ بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تو اسپنر کو بولنگ سے روک دیا جائیگا، عثمان طارق کا پی ایس ایل 9 میں بھی بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:جہیز اور دلہن کو ملنے والے تحائف سے متعلق سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ جاری