اسرائیل لبنانی حکومت کی نااہلی کا غلط فائدہ اٹھا رہا ہے، حزب اللہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی اتحاد کے نمائندے نے غاصب اسرائیلی فوج کی جارحیت کے جواب میں نواف سلام حکومت کی بے عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قابض رژیم نے لبنانی حکومت کی نااہلی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں لہذا ہم لبنانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہ ہٹے اور غاصب صیہونی رژیم کیخلاف مناسب اقدام اٹھائے پھر تو ہم بھی اسکے شانہ بشانہ ہونگے! اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی محاذ کے ساتھ منسلک اتحاد "الوفاء للمقاومۃ" کے رکن حسن فضل اللہ نے ملک کے جنوبی قصبے بلیدہ کے متعدد شہداء کی نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب میں تاکید کی ہے کہ جنوبی علاقوں کی صورتحال اپنی موجودہ شکل میں مزید کسی صورت جاری نہیں رہنی چاہیئے جبکہ ان علاقوں کے خلاف قابض رژیم کی کھلی جارحیت کا ذمہ دار امریکہ ہے! حسن فضل اللہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قابض صیہونی رژیم لبنانی حکومت کی نا اہلی سے غلط فائدہ اٹھا رہی جبکہ ملک کو دوٹوک موقف کے ساتھ ساتھ فیصلہ کن عملی اقدامات کی بھی ضرورت ہے، چاہے یہ کارروائی سیاسی و سفارتی سطح پر ہی کیوں نہ ہو!
لبنانی رکن پارلیمنٹ نے تاکید کی کہ ہم لبنانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہ ہٹے، اور اگر وہ غاصب صیہونی رژیم کے خلاف مناسب اقدام اٹھاتی ہے تو ہم بھی اس کے شانہ بشانہ ہوں گے! حزب اللہ لبنان کے پارلیمانی نمائندے نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن لبنان کے اندر سے اٹھنے والی کچھ ایسی آوازوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے جو قابض صیہونی رژیم کی انسانیت سوز بمباری کا تسلسل چاہتی ہیں جبکہ یہ آوازیں بلند کرنے والے کرائے کے ایجنٹ ہیں کہ جن کا جلد ہی خاتمہ کر دیا جائے گا۔ اپنے خطاب کے آخر میں حسن فضل اللہ نے مزید تاکید کی کہ ایسے غداروں کی موجودگی کے باوجود ہم مزاحمت کے حوالے سے پریشان نہیں اور عوام کو بھی مزاحمت کے حوالے سے پریشان نہیں ہونا چاہیئے!
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لبنانی حکومت صیہونی رژیم حکومت کی
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔