یوسف رضا گیلانی کا سماجی انصاف کیلئے عالمی پارلیمانی اتحاد کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
تاشقند میں 150ویں آئی پی یو اسمبلی میں اپنے خطاب میں چیئرمین سینیٹ نے پسماندہ طبقات کی بہبود، صحت و تعلیم تک رسائی، اور مزدور حقوق کے لیے قانونی اصلاحات پر زور دیا، انہوں نے اس موقع پر خواتین، نوجوان اور معذور افراد کے حقوق کے لیے قانونی تبدیلیوں کی اہمیت اجاگر کی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آئی پی یو اسمبلی میں سماجی انصاف کے لیے عالمی پارلیمانی اتحاد کا مطالبہ کردیا۔ 150ویں آئی پی یو اسمبلی میں اپنے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نے پسماندہ طبقات کی بہبود، صحت و تعلیم تک رسائی، اور مزدور حقوق کے لیے قانونی اصلاحات پر زور دیا، انہوں نے اس موقع پر خواتین، نوجوان اور معذور افراد کے حقوق کے لیے قانونی تبدیلیوں کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے ویژن کے مطابق انسانی بہبود کو مارکیٹ پر ترجیح دینے کی اپیل کرتے ہوئے فلسطین و کشمیر کے مسئلہ پر بین الاقوامی خاموشی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مظالم کی سخت مذمت کی۔
چئیرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ترقی کو ہر فرد تک پہنچانے کے لیے پارلیمانوں کے باہمی تعاون پر زور منصفانہ معاشرہ الفاظ نہیں اقدامات سے بنتا ہے، اس سال ہونے والی عالمی سماجی ترقی کانفرنس سے قبل فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔ آخر میں یوسف رضا گیلانی نے پارلیمانی سفارت کاری اور عالمی انصاف کو فروغ دینے والے پلیٹ فارم کو بھی سراہا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حقوق کے لیے قانونی یوسف رضا گیلانی
پڑھیں:
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا نئے انوائرمنٹ ایکٹ لانے کا مطالبہ
حسن علی:اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اسمبلی احاطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سموگ پر قابو پانے کے لیے نیا انوائرمنٹ ایکٹ ناگزیر ہے، موجودہ قانون کے تحت مؤثر اقدامات ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایک اہم مسئلہ ہے اور اپوزیشن شاید ایکٹ کی کمپوزیشن کے معاملے پر اسے عدالت میں لے جا رہی ہے۔
ملک محمد احمد خان نے مطالبہ کیا کہ مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ فراہم کیا جائے، کیونکہ آئینی تحفظ کے بغیر کوئی بھی قانون مؤثر ثابت نہیں ہوسکتا۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والی قرارداد متفقہ ہے اور اس پر کسی سیاسی جماعت نے مخالفت نہیں کی۔