قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، اجلاس کیلئے 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال زیر غور آئے گی۔
محصولات سے متعلق بل، دستور میں ترمیم سے متعلق مسودے بھی قومی اسمبلی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
صدارتی خطاب پر بحث بھی ایجنڈا میں شامل ہے، فاٹا کے ضم شدہ اضلاع کا این ایف سی ایوارڈ کے مطابق فنڈ سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں تحریک انصاف کو بھی بلایا جائے: فیصل واوڈا
اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو تاکہ دنیا کو جواب ملے کہ پوری قوم فوج کے ساتھ ہے۔ اپنے ٹویٹ میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انڈیا کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، پاکستان پہلے باقی سب بعد میں ہے۔ہم سب متحد ہیں، میری تجویز ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو۔ انڈیا کے جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو ہمیشہ کی طرح بھرپور اور خطرناک ری ایکشن سامنے آئے گا۔